سڈنی: ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز سڈنی میں کچھ شائقین نے ہندوستانی فاسٹ بالر جسپریت بمراہ اور محمد سراج پر نسلی تبصرے کیے جس کے بارے میں ہندوستانی ٹیم انتظامیہ نے شکایت درج کرائی ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے کے بعد ٹیم کے کپتان اجنکیا رہانے اور آف اسپنر روی چندرن اشون کی سربراہی میں کچھ سینئر کھلاڑیوں نے سڈنی ٹیسٹ کے دونوں امپائروں پال رائفل اور پال ولسن کو ان دونوں کھلاڑیوں پر نسلی تبصرے سے آگاہ کیا ہے کہ ان کے دو کھلاڑیوں پر نسلی تبصرے کیے گئے ہیں۔
Published: undefined
بتایا جارہا ہے دونوں کھلاڑیوں کے ساتھ تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کچھ تماشائیوں نے اس طرح کا سلوک کیا تھا اور جب ایسا برتاؤ تیسرے دن بھی ہوا تو دونوں فاسٹ بالروں نے یہ شکایت درج کرائی۔ اس شکایت کے درج ہونے کے بعد امپائروں، سیکورٹی حکام اور ہندوستانی کھلاڑیوں کے مابین مجموعی طور پر پانچ منٹ تک بات چیت ہوئی اور ہندوستانی ٹیم ڈریسنگ روم کے قریب ہی رہی۔ ہندوستانی سیکورٹی حکام میدان میں موجود سیکورٹی اہلکاروں سے تقریباً پانچ منٹ تک بات چیت کرتے رہے اور اس دوران آئی سی سی کے سیکورٹی آفیسر بھی موجود تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined