کرکٹ

آئی پی ایل 2024 کا رنگارنگ آغاز، اکشے-ٹائیگر نے باندھا سماں، اے آر رحمن نے بھی جیتا دل

آج سے آئی پی ایل 2024 کا آغاز ہو گیا ہے، پہلا مقابلہ چنئی سپرکنگز اور رائل چیلنجر بنگلور کے درمیان کھیلا جا رہا ہے، بنگلور کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>آئی پی ایل 2024 کے آغاز سے قبل اکشے کمار پرفارمنس پیش کرتے ہوئے، سوشل میڈیا</p></div>

آئی پی ایل 2024 کے آغاز سے قبل اکشے کمار پرفارمنس پیش کرتے ہوئے، سوشل میڈیا

 

22 مارچ سے آئی پی ایل 2024 کا آغاز ہو چکا ہے، پہلا مقابلہ چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ بنگلور کے کپتان فاف ڈوپلیسس نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور چنئی کے میدان پر کھیلے جا رہے اس میچ میں پورا اسٹیڈیم کھچاکھچ بھرا دکھائی دے رہا ہے۔ لیکن اس میچ کے شروع ہونے سے پہلے رنگارنگ پروگرام ہوا جس نے لوگوں کا دل جیت لیا۔

Published: undefined

آج بالی ووڈ کی کئی ہستیوں نے اپنے پرفارمنس اور موسیقی کے جادو سے آئی پی ایل افتتاحی تقریب کو یادگار بنا دیا۔ اکشے کمار سے لے کر ٹائیگر شراف نے بھی سماں باندھا اور اے آر رحمن نے ایک بار پھر اپنی موسیقی اور گلوکاری سے لوگوں کا دل جیت لیا۔ اس افتتاحی تقریب میں نیتی موہن نے بھی بہترین پرفارمنس دیا۔ ٹائیگر شراف نے جہاں ’جئے جئے شیو شنکر‘ گانے پر رقص کیا تو وہیں اکشے کمار نے ’دیسی بوائز‘ گانے پر اپنا پرفارمنس دیا۔ ان دونوں اداکاروں نے بائک پر پورے گراؤنڈ کا چکر بھی لگایا۔

Published: undefined

جب اے آر رحمن اور سونو نگم کی انٹری ہوئی تو لوگوں کا جوش دیکھنے لائق تھا۔ اے آر رحمن نے ’وندے ماترم‘ اور ’ماں تجھے سلام‘ سے سبھی سامعین کو مسحور کر دیا۔ موہن چوہان اور اے آر رحمن نے ایک ساتھ مل کر بھی پرفارم کیا۔ دونوں نے ایک ساتھ ’کن فیکن‘ گانا گایا۔ اے آر رحمن کے ساتھ نیتی موہن کی سریلی آواز بھی سننے کو ملی۔

Published: undefined

بہرحال، جب سی ایس کے اور آر سی بی کا میچ شروع ہونے والا تھا تو اس سے قبل حسب معمول قومی ترانہ ’جن گن من‘ گایا گیا۔ خاص بات یہ تھی کہ اس کو سونو نگم نے اپنی آواز دی اور اس نے وہاں موجود سبھی لوگوں میں ایک طرح سے حب الوطنی کا جذبہ پیدا کر دیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined