ہندوستانی تیز گیند باز محمد شامی کو ورلڈ کپ فائنل سے قبل اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے تحفہ دیا ہے۔حکومت شامی کے آبائی ضلع امروہہ کے گاؤں میں ایک منی اسٹیڈیم اور اوپن جم بنائے گی۔
Published: undefined
ضلع مجسٹریٹ راجیش تیاگی نے ہفتہ کو کہا کہ ضلع کے سہس پور علی نگر گاؤں میں منی اسٹیڈیم اور اوپن جم بنانے کی تجویز پہلے ہی بھیج دی گئی تھی۔ جس میں ایک ہیکٹر اراضی میں منی اسٹیڈیم بنانے کی تجویز ہے۔ بلاک سمیت کئی دیگر سینئر عہدیداروں کے ذریعہ مجوزہ تجویز کے سلسلے میں جائے وقوعہ پر جائزہ لیا گیا ۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ 2023کے چھ میچوں میں 23 وکٹیں لینے والے ہندوستانی ٹیم کے گیندباز شامی کا اسٹرائیک ریٹ 10.09 ہے۔ ون ڈے میچ میں سات وکٹیں لینے والے پہلے ہندوستانی گیند باز شامی کو نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل میچ میں بہترین کارکردگی کے لیے مین آف دی میچ منتخب کیا گیا۔ اس شاندار کارکردگی پر ان کے آبائی گاؤں میں بنائے جانے والے منی اسٹیڈیم اور اوپن جم پر خوشی کا ماحول ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز