کرکٹ

اسٹنگ میں پھنسے ٹیم انڈیا کے چیف سلیکٹر چیتن شرما، کیا سزا ملے گی؟

بی سی سی آئی نے حال ہی میں چیتن کو دوسری بار سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا ہے لیکن آسٹریلیا میں کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈ کپ میں ہندوستانی ٹیم کی خراب کارکردگی کے بعد انہیں ہٹا دیا گیا تھا

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے چیف سلیکٹر چیتن شرما ایک اسٹنگ آپریشن میں سلیکشن سے متعلق معاملات کو مبینہ طور پر افشا کرنے پر تنازعہ میں پھنس گئے ہیں۔ ایک ہندی نیوز چینل کے اس اسٹنگ آپریشن میں چیتن شرما کو وراٹ کوہلی اور جسپریت بمراہ جیسے کھلاڑیوں پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے  کہ بی سی سی آئی نے حال ہی میں چیتن کو دوسری بار سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا تھا۔ اس سے قبل آسٹریلیا میں کھیلے گئے ٹی-20 ورلڈ کپ میں ہندوستانی ٹیم کی خراب کارکردگی کے بعد انہیں ڈراپ کر دیا گیا تھا۔ بی سی سی آئی کے ایک سینئر عہدیدار نے رازداری کی شرط پر کہا کہ بی سی سی آئی سیکریٹری جے شاہ چیتن کے مستقبل کے تعلق سے جلد فیصلہ کریں گے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا ٹی-20 کپتان ہاردک پانڈیا یا ون ڈے اور ٹیسٹ کپتان روہت شرما چیتن کے ساتھ سلیکشن میٹنگ میں یہ جانتے ہوئے بیٹھنا چاہیں گے کہ وہ اندرونی بات چیت کا انکشاف کر سکتے ہیں۔

Published: undefined

بی سی سی آئی کے چیف سلیکٹر چیتن شرما نے اسٹنگ آپریشن میں دعویٰ کیا ہے کہ ہندوستانی کرکٹ میں کئی کھلاڑی فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کے لیے انجیکشن لیتے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کھلاڑی 80 فیصد فٹ ہونے کے باوجود انجیکشن لگاتے ہیں اور 100 فیصد فٹ ہو جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ کرکٹرز ڈوپنگ سے بچنے کے لیے بھی بہت  ہوشیاری سے  کام لیتے ہیں۔ سنسنی خیز اسٹنگ آپریشن میں 57 سالہ چیتن شرما یہ بھی کہتے ہیں کہ ہندوستانی کھلاڑیوں کے کرکٹ سے باہر ان کے اپنے ڈاکٹر ہیں، جو انہیں ہمیشہ دستیاب رہتے ہیں۔

اگر وہ صرف 85 فیصد فٹ ہے تو وہ ہمیں کہتے ہیں کہ انہیں  کھیلنے دو لیکن میڈیکل سائنس اسے کلیئر نہیں کرتی، یہ مسئلہ آتا ہے... کھلاڑی کھیلنا چاہتا ہے، کھلاڑی کبھی منع نہیں کرتا۔

Published: undefined

شرما کو کہتے سنا گیا کہ ’’وہ انجیکشن لیتا ہے درد کش ادویات نہیں اور کسی کو اس کی خبر تک نہیں ہوتی۔ وہ جانتا ہے کہ کون سا انجکشن اینٹی ڈوپنگ میں نہیں آئے گا۔ وہ ایک بڑا سپر اسٹار ہے۔ وہ فون کرے گا۔ ہزاروں ڈاکٹر ہیں، رات کو آکر انجیکشن لگائیں گے۔‘‘

جب ان سے پوچھا گیا کہ انہوں نے ایسی چیزوں کو کیسے ہونے دیا تو شرما نے کہا کہ چوبیس گھنٹے کھلاڑیوں پر نظر رکھنا ناممکن ہے۔ شرما نے کہا- تم میچ کھیلو..تم شام 6 بجے تک گراؤنڈ میں رہو..وہاں ٹیم مینجمنٹ ہوتی ہے..سب کچھ ہوتا ہے..اس کے بعد تم اپنے کمرے میں واپس جا سکتے ہو۔ میں ایک آدمی کے ہر وقت پیچھے نہیں رہ سکتا۔ کیا کر رہے ہو، کہاں جا رہے ہو، کس سے مل رہے ہو؟

Published: undefined

انہوں نے مزید کہا ’’میری بھی ایک زندگی ہے، مجھے بھی کہیں جانا ہے، مجھے ڈنر پر جانا ہے، سب کے اپنے کام ہیں۔‘‘ ویڈیو میں، جو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، چیف سلیکٹر نے یہ بھی انکشاف کیا کہ سابق بھارتی کپتان وراٹ کوہلی اور بی سی سی آئی کے سابق صدر سورو گنگولی کے درمیان زبردست انا کا تصادم ہوا، جس کی وجہ سے دائیں ہاتھ کے بلے باز کو کوہلی کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ کرنا پڑا، کپتانی چھوڑنی پڑی۔

چیتن شرما نے کہا کہ جب کھلاڑی تھوڑا بڑا ہو جاتا ہے تو اسے لگتا ہے کہ وہ بہت بڑا ہو گیا ہے، بورڈ سے بڑا ہو گیا ہے۔ پھر اسے لگتا ہے کہ کوئی اسے نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ میرے بغیر ہندوستان میں کرکٹ رک جائے گی۔ کیا کبھی ایسا ہوا ہے؟ بہت سے عظیم لوگ آئے اور چلے گئے اور کرکٹ ویسے ہی چلتی  رہتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined