کرکٹ

چنئی کو پہلی جیت کے لیے اپنی پرانی شکل میں آنا ہوگا

چنئی کے لیے یہ پہلا موقع ہے کہ دفاعی چیمپئن ہونے کے باوجود وہ اپنے پہلے چار میچ ہارچکی ہے اور پوائنٹس ٹیبل میں 10ویں اور آخری نمبر پر ہے۔

تصویر ٹوئٹر@ChennaiIPL
تصویر ٹوئٹر@ChennaiIPL 

ممبئی: آئی پی ایل میں اپنے بدترین دور سے گزر رہی چنئی سپر کنگز کو ٹورنمنٹ میں اپنی پہلی جیت درج کرنے کے لیے منگل کو انفارم رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف ہونے والے میچ میں اپنی پرانی فارم دکھانی ہوگی۔ چنئی کے لیے یہ پہلا موقع ہے کہ دفاعی چیمپئن ہونے کے باوجود وہ اپنے پہلے چار میچ ہارچکی ہے اور پوائنٹس ٹیبل میں 10ویں اور آخری نمبر پر ہے۔ چنئی کو اگر مقابلہ میں برقرار رہنا ہے تو اسے میچ جیتنا شروع کرنا ہوں گے اور یہ کام اسے اپنے پرانے کھلاڑی فاف ڈو پلیسس کی کپتانی والی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف شروع کرنا ہوگا۔ بنگلورو اس وقت بہترین فارم میں ہے اور اس نے چار میں سے تین میچ جیتے ہیں۔ بنگلورو کے سابق کپتان وراٹ کوہلی بھی شاندار فارم میں چل رہے ہیں۔

Published: undefined

چنئی کا سب سے بڑا مسئلہ ان کا بولنگ اٹیک ہے جو دیپک چاہر کے بغیر ادھورا لگتا ہے۔ چاہر انجری کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہیں۔ سلامی بلے باز رتوراج گائیکواڈ بھی خراب دور سے گزر رہے ہیں جبکہ کپتان رویندر جڈیجہ گیند اور بلے سے ویسا کمال نہیں دکھا پا رہے ہیں جیسا انہوں نے پچھلے سیزن میں دکھایا تھا۔ آئی پی ایل کے آغاز سے دو دن قبل کپتانی چھوڑنے والے مہندر سنگھ دھونی ایک پچاسے کے علاوہ اب تک زیادہ کچھ نہیں کرپائے ہیں۔

Published: undefined

اگر چنئی اس اہم میچ میں کچھ نہیں کر پاتی ہے تو ان کے لیے اپنا ٹائٹل بچانا بہت دور کی بات ہو گی۔ بنگلور کے لیے بھی ایک بری خبر ہے۔ اس کے اہم تیزگیندباز ہرشل پٹیل اپنی بہن کی موت کے سبب آئی پی ایل بائیو ببل سے باہر ہو گئے ہیں۔ ہفتہ کو ممبئی انڈینس کے خلاف میچ کے بعد وہ ببل سے باہر نکل کر اپنے خاندان کے پاس چلے گئے۔ یہ واضح ہے کہ ہرشل منگل کو چنئی سپر کنگز کے خلاف میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔ آئی پی ایل بائیو ببل میں دوبارہ واپس آنے کے لیے انہیں کم از کم تین دن قرنطینہ میں رہنا پڑے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined