چنئی: ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان چنئی میں جاری ٹیسٹ میچ میں ہندوستان کی پوزیشن مستحکم ہے۔ ہندوستان نے پہلی اننگز میں شروعات میں لڑکھڑانے کے بعد ایک بڑا اسکور قائم کیا اور اس کے بعد بنگلہ دیش شاندار گیندبازی کے دم پر بیک فٹ پر لا دیا۔ اطلاعات کے مطابق ہندوستان کے 376 رنوں کے جواب میں لنچ کے وقفہ تک بنگلہ دیش نے محض 26 رنوں پر 3 وکٹ گنوا دئے ہیں۔ ہندوستان کو فی الحال 350 رنوں کی سبقت حاصل ہے۔
Published: undefined
بنگلہ دیش کی ٹیم نے جیسے ہی پہلی اننگز کا آغاز کیا، جسپریت بمراہ نے پہلے ہی اوور میں بنگلہ دیش کو ایک جھٹکا دیا۔ شادمان اسلام (2) بمراہ کی گیند کو چھوڑنے کی کوشش کر رہے تھے لیکن گیند اندر کی طرف آ گئی اور وہ کلین بولڈ ہو گئے۔ اس کے بعد آکاش دیپ کا جادو شروع ہوا۔ انہوں نے بنگلہ دیشی اننگز کے نویں اوور میں لگاتار دو گیندوں پر ذاکر حسن (3) اور مومن الحق (2) کو کلین بولڈ کیا۔ ایک وقت میں وہ ہیٹ ٹرک کرنے کی پوزیشن میں تھے لیکن مشفق الرحیم نے انہیں روک دیا۔
Published: undefined
قبل ازیں، انڈین کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن اپنی پہلی اننگز میں 376 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔ اس میچ میں ہندوستان نے اپنی پہلی اننگز کو 339/6 سے آگے بڑھایا، لیکن مہمان ٹیم کے تیز گیند باز تسکین احمد اور حسن محمود نے اہم وکٹیں لے کر ہندوستان اننگز کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
Published: undefined
تسکین احمد نے انڈین ٹیم کی ابتدائی 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حسن محمود نے 5 وکٹیں حاصل کر کے بنگلہ دیش کے لئے ایک نیا سنگ میل طے کیا، وہ ہندوستان میں پانچ وکٹیں لینے والے پہلے بنگلہ دیشی گیند باز بن گئے ہیں۔ اس میچ میں، ہندوستان کے تجربہ کار اسپنر رویچندرن اشون نے 113 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined