کرکٹ

پاکستانی کھلاڑیوں کے سامنے ’جے شری رام‘ کے نعرے لگانا ناقابل قبول ہے: ادئے ندھی اسٹالن

ادے ندھی اسٹالن نے احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہندوستان-پاکستان کرکٹ ورلڈ کپ میچ کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں کے سامنے ’جے شری رام‘ کے نعرے لگانے کو ناقابل قبول قرار دیا

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

چنئی: تمل ناڈو کے کھیل اور نوجوانوں کے امور کے وزیر اور ڈی ایم کے کے سینئر لیڈر ادئے ندھی اسٹالن نے احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہندوستان-پاکستان ورلڈ کپ کرکٹ میچ کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں کے سامنے 'جے شری رام' کے نعرے لگانے والے ہجوم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ناقابل قبول ہے۔ آئی اے این ایس کی رپورٹ کے مطابق، اسٹالن نے ہجوم کا ذکر کیا جو میچ میں پاکستانی کھلاڑی آؤٹ ہونے پر شور مچا رہے تھے اور 'جے شری رام' کے نعرے لگا رہے تھے۔

Published: undefined

ایکس پر ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں ڈی ایم کے لیڈر نے کہا، ’’ہندوستان اپنی کھیل اور مہمان نوازی کے لیے مشہور ہے۔ تاہم نریندر مودی اسٹیڈیم میں پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ جو سلوک کیا گیا وہ ناقابل قبول ہے۔ کھیلوں کو قوموں کو متحد کرنے اور حقیقی بھائی چارے کو فروغ دینا چاہیے۔ نفرت پھیلانے کے لیے اسے ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا درست نہیں ہے۔‘‘

Published: undefined

ادئے ندھی اسٹالن کے بیان کی حمایت میں تمل ناڈو میں بہت سے کرکٹ شائقین نے اگلے دس دنوں میں چیپاک میں کھیلنے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم سے محبت اور احترام کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

لکشمی نامی ایک مداح نے اپنی فیس بک پوسٹ میں کہا، “پاکستان اگلے 10 دنوں میں چیپاک میں دو میچ کھیل رہا ہے اور ہمیں بابر اعظم اور ٹیم نے احمد آباد میں جو کچھ برداشت کیا اس کا ازالہ کرنا چاہئے۔ کھیل عالمی بھائی چارے کے لیے ہیں اور کچھ لوگ اسے نفرت پھیلانے کی جگہ بنا رہے ہیں جو کہ ناقابل قبول ہے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہفتے کے روز ہندوستانی ٹیم کے یک طرفہ مقابلے میں پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دینے کے بعد شائقین نے 'وندے ماترم' گایا تھا۔ پاکستان کے کپتان اور دنیا کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک بابر اعظم جب روہت شرما کے ساتھ ٹاس کے لیے باہر آئے تو شائقین نے ان کی بھی ہوٹنگ کی تھی۔

تاہم، اسٹیڈیم میں ہندوستان کے اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی نے اپنی دستخط شدہ ہندوستانی جرسی پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو تحفے میں دیتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined