۔ بریٹ لی نے ہفتہ کو کرکٹ کنکٹڈ پروگرام میں کہا کہ میرا خیال ہے کہ وراٹ کے پاس سچن کو پیچھے چھوڑنے کے لئے وہ تمام تین خوبیاں ہیں جو چاہیے۔ لیکن جب ہم سچن کی بات کرتے ہیں تو کرکٹ کے بھگوان کو پیچھے چھوڑنا آسان نہیں ہو گا اور ہمیں انتظار کرنا پڑے گا۔
Published: undefined
ممبئی: آسٹریلیا کے سابق سرکردہ فاسٹ بولر بریٹ لی کا خیال ہے کہ ہندوستانی ٹیم کے موجودہ کپتان وراٹ کوہلی سچن تندولکر کی 100 بین الاقوامی سنچریوں کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں۔ بریٹ لی نے ہفتہ کو کرکٹ کنکٹڈ پروگرام میں کہا کہ میرا خیال ہے کہ وراٹ کے پاس سچن کو پیچھے چھوڑنے کے لئے وہ تمام تین خوبیاں ہیں جو چاہیے۔ لیکن جب ہم سچن کی بات کرتے ہیں تو کرکٹ کے بھگوان کو پیچھے چھوڑنا آسان نہیں ہو گا اور ہمیں انتظار کرنا پڑے گا۔
Published: undefined
سچن تندولکر نے ون ڈے میں 49 سنچری بنائی تھیں جبکہ وراٹ 248 میچوں سے 43 سنچری بنا چکے ہیں۔ سچن کے ٹیسٹ میں 51 سنچری اور وراٹ کی 86 میچوں میں 27 سنچری هیں كل ملا کر وراٹ کی اب تک 70 بین الاقوامی سنچری ہو چکی ہیں اور وہ سچن کے ریکارڈ کی برابری کرنے سے 30 سنچری پیچھے ہیں۔
Published: undefined
سابق فاسٹ بولر بریٹ لی نے کہا کہ وراٹ اگر سات آٹھ سال اور کرکٹ کھیلتے ہیں تو وہ سچن کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وراٹ کی بلے باز کی حیثیت سے بے انتہا صلاحیتیں ہیں، ان کے پاس زبردست فٹنس ہے اور ان کی ذہنی طاقت انتہائی مضبوط ہے۔ ان کے پاس بیرون ملک مشکل مقابلوں کے لیے کھیلنے کی صلاحیت ہے۔
Published: undefined
بریٹ لی نے کہا کہ وراٹ کے پاس سچن کو پیچھے چھوڑنے کے لئے تمام تینوں خصوصیات موجود ہیں۔ لیکن ہم سچن جیسے عظیم کھلاڑی کی بات کر رہے ہیں اور کوئی بھگوان سے کس طرح آگے نکل سکتا ہے۔ لہذا ہمیں صرف انتظار کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم قابل اعتبار اعداد و شمار کی بات کر رہے ہیں اور اگر وراٹ سات آٹھ سال اسی طرح سے کرکٹ کھیلتے ہیں تو ممکن ہے کہ وہ بڑے آرام سے سچن کا ریکارڈ توڑ دیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز