نئی دہلی: آسٹریلیا کو بارڈر گواسکر ٹرافی 2023 کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دہلی میں کھیلے گئے اس میچ میں ہندوستانی ٹیم نے 6 وکٹوں سے جیت درج کی ہے۔ آسٹریلیا نے اس ٹیسٹ کے دوسرے دن اپنی پوزیشن ضرور مضبوط کر لی تھی لیکن تیسرے دن کا پہلا سیشن ان کے لیے بہت خراب رہا اور وہ ٹیم انڈیا کو بڑا ہدف نہیں دے پائے۔ نتیجہ یہ ہوا کہ اب ہندوستانی ٹیم نے چار میچوں کی اس ٹیسٹ سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔
Published: undefined
اس میچ میں ٹاس آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے جیتا تھا اور پہلے بیٹنگ کا انتخاب کیا تھا۔ عثمان خواجہ (81) اور پیٹر ہینڈزکامب (72) کے علاوہ کوئی اور بلے باز ٹک نہیں سکا اور آسٹریلوی ٹیم صرف 263 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ ہندوستان کی جانب سے محمد شامی نے 4 اور جدیجہ اور اشون نے 3-3 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے بعد ہندوستانی ٹیم نے بھی پہلے دن بغیر کوئی وکٹ گنوائے 21 رنز بنائے تھے۔
Published: undefined
دوسرے دن کے آغاز سے ہی آسٹریلیا کے اسپنرز ہندوستانی بلے بازوں پر حاوی نظر آئے۔ حالت یہ تھی کہ ہندوستانی ٹیم 139 رنز پر 7 وکٹیں گنوانے کے بعد مشکل صورتحال میں پھنس گئی۔ یہاں سے اکشر پٹیل اور آر اشون نے 114 رنز کی شراکت داری کر کے ہندوستانی ٹیم کو مشکل سے نجات دلائی۔ اس شراکت داری کی وجہ سے ہندوستانی ٹیم نے پہلی اننگز میں 262 رنز بنا لئے۔ آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن لیون نے 5 اور ٹوڈ مرفی اور میتھیو کوہنی مین نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔
Published: undefined
یہاں آسٹریلیا کو نہ صرف ایک رن کی برتری حاصل، اس کے علاوہ دن کا کھیل ختم ہونے پر اس کے بلے بازوں نے ایک وکٹ کے نقصان پر 61 رنز بنائے تھے یعنی مجموعی برتری 62 رنز تھی۔ یہاں آسٹریلیا کی ٹیم نے ٹیسٹ میں اپنی گرفت مضبوط کر لی تھی لیکن تیسرے دن کی شروعات اس کے لئے بہت خراب رہی۔
Published: undefined
دہلی ٹیسٹ کے تیسرے دن آسٹریلیا کے بلے باز ہندوستانی گیندبازوں رویندر جڈیجہ اور اشون کا سامنا نہ کر سکے اور انہوں نے تقریباً 20 اوور میں ہی تمام 9 وکٹ کھو دئے۔ رویندر جڈیجہ نے 7 جبکہ اشون نے 3 وکٹ حاصل کئے۔ آسٹریلیا کی ٹیم نے دوسری اننگ میں محض 113 رن بنائے۔ ہندوستان کو جیت کے لئے 115 رن کا ہدف حاصل ہوا جسے اس نے 4 وکٹ کھو کر حاصل کر لیا۔ روہت شرما نے 31، وراٹ کوہلی نے 20 رنوں کیا تعاون کیا جبکہ چیتیشور پجارا اور سریکر بھارت بالترتیب 31 اور 23 رن بنا کر نابعد رہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined