بارڈر-گواسکر ٹرافی 25-2024 کی شروعات کل یعنی 22 نومبر سے ہونے والی ہے۔ ہندوستانی ٹیم کے لیے آسٹریلیا کا یہ دورہ ایک بڑا امتحان ہے۔ لیکن دورہ کے شروع میں ہی ٹیم کو کئی طرح کی مشکلات کا سامنا ہے۔ مثلاً کپتان روہت شرما ذاتی وجوہات کی بنیاد پر پہلے ٹیسٹ کا حصہ نہیں بن پائیں گے، اور شبھمن گل بھی انگلی میں چوٹ کی وجہ سے پہلا ٹیسٹ نہیں کھیل پائیں گے۔ ظاہر ہے ان دونوں کھلاڑیوں کی کمی ہندوستانی ٹیم محسوس کرے گی، لیکن اس درمیان بی سی سی آئی نے ایک نوجوان بلے باز کو ہندوستانی اسکواڈ میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
Published: undefined
بی سی سی آئی نے جانکاری دی ہے کہ نوجوان بلے باز دیودَت پڈیکل آسٹریلیا دورہ پر پہنچے ہندوستانی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ پرتھ ٹیسٹ سے ایک دن قبل اس اعلان سے اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ بائیں ہاتھ کے بلے باز پڈیکل کو پلیئنگ-11 میں کھیلنے کا موقع بھی مل سکتا ہے۔ ویسے دیودت پڈیکل اس وقت آسٹریلیا میں ہی موجود ہیں، کیونکہ وہ ’انڈیا اے‘ ٹیم کا حصہ تھے۔ یعنی وہ سینئر ٹیم کے ساتھ اس وقت آسٹریلیا میں ہی رکے ہوئے ہیں۔
Published: undefined
واضح رہے کہ دیودت پڈیکل نے رواں سال انگلینڈ سیریز کے دوران ہندوستانی ٹیم کے لیے ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔ اس میچ میں انھوں نے 65 رنوں کی اننگ کھیلی تھی۔ انھوں نے حال ہی میں آسٹریلیا اے کے خلاف سیریز میں بھی اچھی بلے بازی کی تھی۔ آسٹریلیا اے کے خلاف 2 چار روزہ مقابلوں میں انھوں نے 36، 88، 26 اور 1 رن کی اننگ کھیلی تھی۔ اس کے علاوہ پڈیکل کے پاس ٹاپ آرڈر میں کھیلنے کا تجربہ بھی ہے۔ پڈیکل نے ابھی تک 40 فرسٹ کلاس میچ کھیلے ہیں اور ان میچوں میں انھوں نے 42.49 کی اوسط سے 2677 رن بنائے ہیں۔ اس میں 6 سنچری اور 17 نصف سنچری شامل ہیں۔
Published: undefined
جسپریت بمراہ (کپتان)، یشسوی جیسوال، ابھمنیو ایشورن، دیودَت پڈیکل، شبھمن گل، وراٹ کوہلی، کے ایل راہل، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، سرفراز خان، دھرو جوریل (وکٹ کیپر)، روی چندرن اشون، رویندر جڈیجہ، محمد سراج، آکاش دیپ، پرسدھ کرشنا، ہرشت رانا، نتیش کمار ریڈی، واشنگٹن سندر۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز