کرکٹ

بارڈر-گواسکر ٹرافی: یشسوی کا دھماکہ، کنگ کوہلی کی شاندار سنچری، آسٹریلیا جیت سے دور، ہندوستان حاوی

ہندوستان نے 534 رنز کا بڑا ہدف دیا، آسٹریلیا نے 12 رنز پر 3 وکٹیں گنوائیں۔ یشسوی اور کوہلی کی شاندار کارکردگی کے بعد چوتھے دن ہندوستان کی فتح متوقع ہے

<div class="paragraphs"><p>وراٹ کوہلی، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

وراٹ کوہلی، تصویر آئی اے این ایس

 

آسٹریلیا میں جاری بارڈر-گواسکر ٹرافی کے پہلے میچ کی دوسری اننگ میں پہلے یشسوی جیسوال اور اس کے بعد وراٹ کوہلی نے شاندار سنچری اسکور کی۔ کافی عرصے سے خراب فارم میں مبتلا کوہلی نے پہلی اننگ میں محض 5 رنز بنائے تھے لیکن دوسری اننگ میں شاندار واپسی کرتے ہوئے ناقابلِ شکست 100 رنز کی اننگ کھیلی۔ قبل ازیں، ہندوستانی بلے بازوں نے مجموعی طور پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ہندوستانی اوپنر یشسوی جیسوال نے بین الاقوامی کرکٹ میں اپنی شاندار کارکردگی کو جاری رکھتے ہوئے اتوار کو آسٹریلیا کے خلاف سنچری بنا کر ریکارڈوں کے ساتھ ملک کے چند بہترین کھلاڑیوں میں اپنا نام درج کرا لیا۔

Published: 24 Nov 2024, 4:15 PM IST

اوپننگ کرنے آئے کے ایل راہل اور نوجوان بلے باز یشسوی جیسوال نے 201 رنز کی شاندار شراکت داری قائم کی۔ راہل نے 77 رنز کی عمدہ اننگ کھیلی، جبکہ یشسوی جیسوال نے تاریخی 161 رنز بنا کر اپنی موجودگی کا بھرپور احساس دلایا۔

وراٹ کوہلی، جنہیں کرکٹ کی دنیا میں ’کنگ کوہلی‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، نے اپنی 81ویں بین الاقوامی اور ٹیسٹ کرکٹ میں 30ویں سنچری اسکور کی۔ ٹیسٹ میں ان کی آخری سنچری جولائی 2023 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف تھی۔ کوہلی نے بارڈر-گواسکر ٹرافی میں تقریباً 500 دنوں بعد سنچری بنائی۔ اس شاندار اننگ میں انہوں نے 143 گیندوں کا سامنا کیا، جس میں 8 چوکے اور 2 شاندار چھکے شامل تھے۔

Published: 24 Nov 2024, 4:15 PM IST

وراٹ کوہلی ہمیشہ سے آسٹریلیا کے خلاف بہترین کھیل پیش کرتے آئے ہیں اور اس میچ میں بھی انہوں نے اپنی روایت برقرار رکھی۔ ان کے 100 رنز مکمل ہونے کے بعد کپتان جسپریت بمراہ نے 6/487 کے بڑے اسکور پر اننگ ڈیکلیئر کر دی اور آسٹریلیا کو پہلی اننگ کی برتری کی بنیاد پر 534 رنز کا انتہائی مشکل ہدف دیا۔

میچ کے تیسرے دن کے اختتام تک آسٹریلیا نے 12 رنز کے معمولی اسکور پر اپنے تین اہم وکٹ گنوا دیے۔ ہندوستانی گیند بازوں نے آسٹریلیا کے بلے بازوں پر دباؤ برقرار رکھا۔ چوتھے دن کے کھیل میں ہندوستانی ٹیم کے ایک بڑی جیت حاصل کرنے کے قوی امکانات ہیں۔

Published: 24 Nov 2024, 4:15 PM IST

یشسوی نے آسٹریلیا میں سنچری لگا کر کئی ریکارڈ بنائے

قبل ازیں، یشسوی جیسوال کی آسٹریلیا کی سرزمین پر پہلی اور ٹیسٹ کرکٹ میں چوتھی سنچری اسکور کی۔ انہوں نے اپنی یہ سنچری 205 گیندوں میں چھکا لگا کرمکمل کی۔ انہوں نے اپنی اس سنچری اننگ میں تین چھکے اور آٹھ چوکے لگائے۔ اس کے ساتھ ہی وہ آسٹریلیا میں سنچری بنانے والے سنیل گواسکر (1977)، سچن ٹنڈولکر (1992) اور وراٹ کوہلی (2018)، کے ایل راہل (2014-15) کے بعد اگلی نسل کے بلے باز بن گئے ہیں۔ آخری بار کے ایل راہل نے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں 2014-15 کی سیریز کے دوران 110 رنز بنائے تھے۔

Published: 24 Nov 2024, 4:15 PM IST

یشسوی جیسوال پہلے 15 ٹیسٹ میں 1500 رنز بنانے والے پہلے ایشیائی بلے باز بن گئے ہیں۔ وہ چیتشور پجارا کے بعد 1500 ٹیسٹ رنز بنانے والے دوسرے سب سے تیز ہندوستانی کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے یہ کارنامہ 28 اننگز میں انجام دیا۔

یشسوی جیسوال اور کے ایل راہل نے 201 رنز کی شراکت قائم کر کے ایک نیا کارنامہ انجام دیا ہے۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان (جنوبی افریقہ، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا) ممالک میں ہندوستان کے لیے تیسری سب سے بڑی اوپننگ شراکت داری ہے۔

Published: 24 Nov 2024, 4:15 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 24 Nov 2024, 4:15 PM IST