پٹنہ: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کی تصویر کا استعمال کر کے 5 کروڑ روپے سے زائد کی دھوکہ دہی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں 5 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ ایک پولیس اہلکار نے منگل کو بتایا کہ کچھ لوگوں نے قرض دینے کے نام پر دھونی فائنانس کے نام سے ایک فرضی کمپنی کھولی اور ملک بھر میں لوگوں کو کروڑوں روپے کا دھوکہ دیا۔ اس کمپنی کے لوگو پر کرکٹر دھونی کی تصویر لگائی گئی تھی۔
Published: undefined
پولیس کے مطابق ملزمان پروسیسنگ کے نام پر 50 ہزار روپے تک وصول کر لیتے تھے۔ ان کے پاس بہت سے لوگوں کے نام، پتے اور فون نمبر ملے ہیں، جنہیں آسان اقساط پر قرض فراہم کرنے کا جھانسہ دیا گیا۔ پٹنہ کے پترکار نگر تھانے کی پولیس نے اتوار کی شام اس گینگ کے 5 ارکان کو گرفتار کر لیا۔
Published: undefined
ایک اہلکار نے بتایا کہ پہلے دو ٹھگ گوتم کمار (نالندہ) اور بھرت کمار (نالندہ) کو کنکر باغ جنوبی گولمبر کے قریب واقع ایک گلی سے مشتبہ حالت میں گرفتار کیا گیا۔ اس کے بعد ان کی اطلاع پر پولیس کھیامنی چک میں ٹھگوں کے دفتر پہنچی جہاں سے مزید 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، جن کے نام آکاش کمار سنہا (نالندہ)، راجیو رنجن (باربیگاہ، شیخ پورہ) اور آکاش کمار (مالسلامی، پٹنہ) ہیں۔
Published: undefined
آکاش سنہا اور آکاش کمار دھوکہ دہی کے معاملے میں پہلے بھی جیل جا چکے ہیں۔ پٹنہ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈاکٹر منوجیت سنگھ ڈھلوں نے بتایا کہ یہ گینگ پرسنل لون، ہوم لون، بزنس لون، انشورنس اور جی ایس ٹی کے نام پر لوگوں کو دھوکہ دیتا تھا۔ ملزمان نے دو کمروں کا فلیٹ لے کر دفتر کھول رکھا تھا۔ پولیس نے ملزمان سے 1.45 لاکھ روپے نقد، لیپ ٹاپ، مہندر سنگھ دھونی کی تصویر، رجسٹر، 10 موبائل فون، بائک اور 30 اے ٹی ایم کارڈ برآمد کئے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز