مانچسٹر: ورلڈ نمبر ون آل راؤنڈر انگلینڈ کے بین اسٹوکس خاندانی وجوہات کی بنا پر پاکستان کے ساتھ سیریز کے باقی دو ٹیسٹ میچوں میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے گزشتہ روز اتوار کو یہ جانکاری دی۔ اسٹوکس کو رواں ہفتے نیوزی لینڈ کا سفر کرنا ہوگا جس کی وجہ سے وہ پاکستان کے ساتھ سیریز کے دوسرے دو میچوں کے لئے ٹیم میں شامل نہیں ہوسکیں گے۔
Published: 10 Aug 2020, 10:59 AM IST
ان کے والد گیڈ کو گزشتہ دسمبر میں انگلینڈ کے دورے کے دوران جنوبی افریقہ میں اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ اس کے بعد انہیں نیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ میں داخل کرایا گیا۔ بین اسٹوکس نے حال ہی میں انگلینڈ کے باقاعدہ کپتان جو روٹ کی عدم موجودگی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پہلے ٹیسٹ کی کپتانی کی تھی۔
Published: 10 Aug 2020, 10:59 AM IST
اسٹوکس پاکستان کے خلاف پہلے میچ میں کچھ خاص کرنے میں ناکام رہے اور انہوں نے پہلی اننگز میں صفر اور دوسری اننگز میں نو رنز بنائے تھے۔ تاہم انہوں نے دوسری اننگز میں 11 رن دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔ انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو تین وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ 13 اگست سے کھیلا جانا ہے۔
Published: 10 Aug 2020, 10:59 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 10 Aug 2020, 10:59 AM IST