عالمی کپ 2023 کا فائنل مقابلہ 19 نومبر کو ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ لوگ اب بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں کہ میچ شروع ہو اور ایک دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملے۔ ویسے ہندوستانی ٹیم پورے ٹورنامنٹ میں زبردست کھیل کا مظاہرہ کرتی ہوئی نظر آئی ہے، یہی وجہ ہے کہ ہندوستان ہی نہیں، پوری دنیا کے بیشتر کرکٹ ماہرین نے ہندوستان کی جیت کا دعویٰ کیا ہے۔ اس درمیان اے آئی (مصنوعی ذہانت) کے ذریعہ عالمی کپ فاتح ٹیم کا نام سامنے آ گیا ہے۔
Published: undefined
دراصل آرٹیفیشیل انٹلی جنس (اے آئی) ٹول نے بتایا ہے کہ عالمی کپ فائنل کا مقابلہ ہندوستان جیتے گا۔ اس سلسلے میں ہندی نیوز پورٹل ’ٹی وی 9 ہندی ڈاٹ کام‘ پر سواتی جھا کی ایک رپورٹ شائع ہوئی ہے۔ رپورٹ میں سواتی جھا نے لکھا ہے کہ انھوں نے اے آئی ٹول سے ’آئی سی سی ورلڈ کپ‘ کی فاتح ٹیم کی تصویر بنانے کے لیے کہا تو 8-7 ایسی تصویریں سامنے آئیں جن میں ہندوستانی ٹیم کو فتحیاب دکھایا گیا۔ کچھ تصویروں میں تو ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے ہاتھ میں عالمی کپ کی ٹرافی بھی دکھائی گئی۔ مجموعی طور پر کہا جا سکتا ہے کہ اے آئی ٹول نے ہندوستان کے حق میں اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ حالانکہ اس بات کے لیے 19 نومبر کا انتظار کرنا ہوگا کہ اے آئی ٹول کی یہ پیشین گوئی سچ ثابت ہوگی یا نہیں۔
Published: undefined
سواتی جھا نے لکھا ہے کہ انھوں نے DALL.E کے اے آئی امیج کریئٹر ٹول پر ’India vs Australia ICC World Cup Cricket 2023 winner team‘ لکھ کر سرچ کیا تو ریزلٹ میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو فاتح کی شکل میں دکھایا گیا۔ سیمی فائنل سے پہلے بھی عالمی کپ 2023 کے شروع میں اے آئی نے ہندوستانی ٹیم کو ہی فائنل کا فاتح بتایا تھا۔ یعنی سیمی فائنل تک اے آئی کا اندازہ درست ثابت ہوا ہے، اب فائنل میچ کا انتظار ہے اور ہندوستانی ٹیم کو چاہنے والے سبھی لوگ امید لگائے بیٹھے ہیں کہ ایک بار پھر اے آئی صحیح ثابت ہوگا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined