رواں سال اکتوبر ماہ میں شروع ہونے والے کرکٹ عالمی کپ کی تیاریوں میں سبھی ٹیمیں مصروف ہیں۔ اس درمیان بنگلہ دیش ٹیم کو اس وقت شدید جھٹکا لگا جب اس کے کپتان تمیم اقبال نے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ بنگلہ دیش کے سلامی بلے باز تمیم اقبال نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس کے دوران اپنے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا اور اس درمیان وہ انتہائی جذباتی نظر آئے۔ وہ کیمرے کے سامنے روتے دکھائی دیئے اور سبھی ان کے ریٹائرمنٹ کے فیصلے سے حیران ہو گئے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ تمیم اقبال نے افغانستان کے خلاف چل رہی یک روزہ سیریز کے درمیان میں ہی ریٹائرمنٹ لے لیا ہے۔ چٹگام میں بدھ کے روز ہی دونوں ٹیموں کا مقابلہ ہوا تھا جس میں بنگلہ دیش کی ٹیم نے 17 رنوں سے جیت حاصل کی تھی۔ اس میچ کا فیصلہ ڈکورتھ لوئس اصول کے تحت آیا۔ بنگلہ دیش کی اس شکست کے 24 گھنٹے کے اندر ہی تمیم اقبال نے بین الاقوامی کرکٹ کو الوداع کہہ دیا۔
Published: undefined
واضح رہے کہ تمیم اقبال بنگلہ دیش کے سب سے اہم بلے بازوں میں سے ایک ہیں۔ تمیم نے ٹیسٹ کرکٹ میں 10 سنچری کی مدد سے 5134 رن بنائے اور ونڈے میں ان کے بلے سے 14 سنچریاں نکلیں اور ان کے نام 8313 رن ہیں۔ ٹی-20 کرکٹ میں بھی انھوں نے ایک سنچری کے ساتھ 1758 رن بنائے۔ تمیم اقبال نے بین الاقوامی کرکٹ میں مجموعی طور پر 25 سنچری لگائی ہیں۔
Published: undefined
تمیم اقبال کا بین الاقوامی کرکٹ کو اچانک الوداع کہہ دینا بنگلہ دیش کے لیے زبردست جھٹکا ہے۔ ان کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ بین الاقوامی کرکٹ میں ان کے نام ایک انتہائی خاص ریکارڈ درج ہے۔ تمیم اقبال کے نام ایک میدان پر سب سے زیادہ ونڈے رن بنانے کا عالمی ریکارڈ ہے۔ انھوں نے شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں سب سے زیادہ 2853 رن بنائے ہیں۔ اس میدان پر ان کے بلے سے 19 نصف سنچری اور 5 سنچری نکلی ہیں۔ تمیم اقبال ونڈے میں سب سے کم عمر میں سنچری بنانے والے بنگلہ دیشی کھلاڑی بھی ہیں۔ انھوں نے محض 19 سال 2 دن کی عمر میں آئرلینڈ کے خلاف سنچری بنائی تھی۔ اس میچ میں انھوں نے 129 رنوں کی اننگ کھیلی تھی۔
Published: undefined
بہرحال، تمیم اقبال نے آج ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے کیریر کا اختتام ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’میں نے اپنی بہترین کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کی۔ میں اپنی ٹیم کے سبھی ساتھیوں، کوچ اور بی سی بی افسران کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔‘‘ تمیم اقبال نے سبھی چاہنے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا اور انھوں نے کہا کہ ان کی زندگی کے اگلے باب کے لیے بھی انھیں اپنے چاہنے والوں کی دعاؤں کی ضرورت ہوگی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined