جنوبی افریقہ کے خلاف 9 جون سے ہندوستان کو 5 میچوں کی ٹی-20 سیریز کھیلنی ہے، لیکن اس سے ٹھیک ایک دن پہلے ہندوستانی ٹیم کو بری خبر ملی ہے۔ اس پوری سیریز سے کپتان کے ایل راہل اور اسپنر کلدیپ یادو باہر ہو گئے ہیں۔ سینئر کھلاڑیوں کی غیر موجودگی میں کپتان بنائے گئے راہل اور کلدیپ دونوں ہی زخمی ہونے کی وجہ سے باہر ہوئے ہیں اور اب دونوں کی ہندوستانی ٹیم میں واپسی فٹ نس ثابت کرنے کے بعد ہی ہوگی۔
Published: undefined
بی سی سی آئی کی طرف سے دی گئی جانکاری کے مطابق اب ٹی-20 سیریز میں کپتانی کی ذمہ داری وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت نبھائیں گے، اور نائب کپتان ہاردک پانڈیا کو بنایا گیا ہے۔ کلدیپ یادو کے لیے چوٹ کی وجہ سے باہر ہونا انتہائی مایوس کن ہے کیونکہ آئی پی ایل 2022 میں بہترین کارکردگی کے بعد ہندوستانی ٹیم کے لیے وہ پلیئنگ الیون میں شامل ہونے کی پوری امید کر رہے تھے۔
Published: undefined
موصولہ اطلاعات کے مطابق کے ایل راہل کو رائٹ گروئن انجری (پیٹ اور جانگھ کے درمیان کا حصہ) ہوئی ہے، جب کہ کلدیپ یادو کے دائیں ہاتھ میں چوٹ لگی ہے۔ اب دونوں ہی کھلاڑیوں کو نیشنل کرکٹ اکادمی بھیجا جائے گا، اور پھر فٹ نس ثابت ہونے کے بعد ٹیم میں واپسی ہوگی۔ ان دونوں کھلاڑیوں کے سیریز سے باہر ہونے کے بعد کسی نئے کھلاڑی کو ہندوستانی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ اب دیکھنے والی بات یہ ہوگی کہ 9 جون کو جب جنوبی افریقہ کے خلاف پہلا ٹی-20 میچ کھیلا جائے گا تو ہندوستانی ٹیم کے کن کھلاڑیوں کو فائنل الیون میں حصہ ملتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز