کرکٹ

بی سی سی آئی نے دھونی کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا: ثقلین مشتاق

مشتاق نے کہا کہ دھونی نے الوداعی میچ کے بغیر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لیا، جبکہ ان کے تمام پرستار چاہتے ہیں کہ وہ دھونی کو آخری مرتبہ ہندوستانی جرسی میں کھیلتا دیکھیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: پاکستان کے سابق اسپنر ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے ٹیم انڈیا کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا۔ مشتاق نے کہا کہ دھونی نے الوداعی میچ کے بغیر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لیا جبکہ ان کے تمام پرستار چاہتے ہیں کہ وہ دھونی کو آخری مرتبہ ہندوستانی جرسی میں کھیلتا دیکھیں۔ واضح رہے کہ دھونی نے یوم آزادی کے موقع پر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ آخری بار وہ آئی سی سی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں اترے تھے۔

Published: undefined

مشتاق نے اپنے یوٹیوب چینل میں کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ جو لوگ دھونی سے محبت کرتے ہیں ان کی شکایت ہوگی۔ اچھا ہوتا اگر دھونی آخری بار ہندوستانی جرسی پہنے اور ہاتھ میں بلا لیکر احترام کے ساتھ وداعی لیتے۔ انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ مثبت باتیں کرتا ہوں اور کوشش کرتا ہوں کہ کسی بھی طرح سے منفی رویہ پھیل نہ سکے لیکن میرا یہ ماننا ہے کہ مجھے یہ کہنا چاہیے۔ بی سی سی آئی کے لئے یہ نقصان ہے کہ انہوں نے دھونی جیسے بڑے کھلاڑی کے ساتھ مناسب سلوک نہیں کیا۔

Published: undefined

سابق اسپنر نے کہا کہ انہیں اس طرح ریٹائر نہیں ہونا چاہیے۔ میں اعتماد کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ دھونی کے لاکھوں شائقین اور کرکٹ سے محبت کرنے والے بھی اس بات پر متفق ہوں گے کہ بی سی سی آئی نے دھونی کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا۔ مشتاق نے کہا کہ میں اس کے لئے بی سی سی آئی سے معافی مانگتا ہوں لیکن مجھے اس سے تکلیف بھی ہوتی ہے۔ دھونی جیسے بڑے کھلاڑی کے لئے اس طرح سے ریٹائر ہونا ٹھیک نہیں ہے۔ میرے خیال میں تمام کرکٹرز کا ایک حیرت انگیز الوداعی خواب ہے اور مجھے یقین ہے کہ یہ خواب دھونی کا بھی ہوگا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined