کرکٹ

بی سی سی آئی ایوارڈس: شبھمن بنے 2023 کے بہترین کھلاڑی، روی شاستری اور فاروق انجینئر کو ملا خاص ایوارڈ

خاتون کرکٹ کھلاڑیوں میں دیپتی شرما کو 2023 کی بہترین کھلاڑی منتخب کیا گیا، جبکہ اسمرتی مندھانا کو 22-2020 کے لیے بہترین خاتون کرکٹر منتخب کیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>شبھمن گل، تصویر @BCCI</p></div>

شبھمن گل، تصویر @BCCI

 

بی سی سی آئی کی طرف سے سالانہ ایوارڈ کا اعلان منگل کے روز حیدر آباد میں کیا گیا۔ 2019 کے بعد پہلی بار بورڈ نے کھلاڑیوں کو یہ اعزاز بخشا ہے۔ ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز سے قبل بی سی سی آئی نے اس تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب میں حصہ لینے کے لیے ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم کے سبھی کھلاڑی پہنچے۔ کھلاڑیوں کے ساتھ ہندوستانی ٹیم کے کوچ راہل دراوڑ بھی تقریب میں نظر آئے۔ شبھمن گل کو سال 2023 کے لیے ہندوستان کا بہترین کھلاڑی منتخب کیا گیا۔ محمد سمیع کو 20-2019 کے لیے، روی چندرن اشون کو 21-2020 کے لیے اور جسپریت بمراہ کو 22-2021 کے لیے بہترین انٹرنیشنل کرکٹر کا ایوارڈ ملا۔

Published: undefined

خاتون ہندوستانی کھلاڑیوں میں دیپتی شرما کو 2023 کی بہترین کھلاڑی منتخب کیا گیا۔ 2020 سے 2022 تک کے لیے بہترین خاتون کھلاڑی کے ایوارڈ کو مشترک کر دیا گیا اور اس کے لیے اسمرتی مندھانا کے نام کا اعلان ہوا۔ 20-2019 کے لیے بہترین خاتون کھلاڑی کا ایوارڈ دیپتی شرما کو ہی ملا۔ عظیم کھلاڑی فاروق انجینئر کو اس موقع پر کرنل سی اے کے نائیڈو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ انھوں نے ہندوستان کے لیے 46 ٹیسٹ اور 5 یک روزہ میچ کھیلے ہیں۔ 1961 سے 1975 کے درمیان انھوں نے ہندوستان کے لیے ٹیسٹ کرکٹ میں 2611 رن بنائے۔ اس دوران انھوں نے 2 سنچری اور 16 نصف سنچری بھی بنائی۔

Published: undefined

روی شاستر کو بھی کرنل سی اے کے نائیڈو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ انھوں نے ہندوستان کے لیے 80 ٹیسٹ میچ اور 150 وَنڈے میچ کھیلے ہیں۔ انھوں نے بطور کمنٹیٹر بھی شہرت حاصل کی ہے اور وہ دو مرتبہ ہندوستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ بھی رہے۔ وہ 2014 سے 2016 کے درمیان ہندوستانی ٹیم کے ڈائریکٹر بھی رہے تھے۔ بعد ازاں وہ 2021 کے ٹی-20 عالمی کپ تک ٹیم کے ہیڈ کوچ رہے۔ ان کی کوچنگ کے دوران ہندوستان نے آسٹریلیا سے اس کے ملک میں دو ٹیسٹ سیریز جیتی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined