ویلنگٹن: کرائسٹ چرچ شہر مسجد پر جمعہ کو ہوئے حملے کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے نیوزی لینڈ کے دورے کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ اس حادثے میں مہمان ٹیم کے کھلاڑی محفوظ رہے۔
میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ کرائسٹ چرچ شہر کی دو مساجد میں دہشت گردی کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا دورہ نیوزی لینڈ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ دونوں ملکوں کے کرکٹ بورڈز نے دورہ کی منسوخی کا مشترکہ فیصلہ کیا اور بنگلہ دیش کی ٹیم دورہ نیوزی لینڈ سے وطن واپس لوٹ رہی ہے۔ نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 16 مارچ سے کھیلا جانا تھا۔
واضح رہے نیوزی لینڈ کی 2مساجد میں فائرنگ سے 48 افراد کے جاں بحق اور60 سے زیادہ زخمی ہونے کی اطلاع ہے جب کہ دورے پر موجود بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم بھی اس حملے میں بال بال بچ گئی۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے فوجی یونیفارم پہن رکھی تھی اور گولیوں کی دو میگزینوں کو خالی کر دیا۔ دوسری جانب بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے اوپنر تمیم اقبال نے کہا کہ ٹیم حملے کے وقت مسجد میں موجود تھی اور اسی دوران ٹیم کے ارکان نے مسجد سے بھاگ کر جان بچائی تاہم ہمارے تمام کرکٹر محفوظ ہیں۔
Published: undefined
نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے رگبی کے کھلاڑی سونی بل ولیمز نے اپنے ملک میں مسلمانوں پر ہونےوالے حملے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پیغام جاری کیا ہے۔سونی بل ولیمز نے وڈیو پیغام میں کہا کہ آج نیوزی لینڈ میں جو واقعہ پیش آیا ہے اور اس واقعے کے نتیجے میں متاثرین پر جو بیتی ہے وہ الفاظ میں بیان نہیں کرسکتے۔ اس واقعے میں متاثرہ خاندانوں کے لیے دعا گو ہوں۔
آسٹریلوی وزیراعظم نے تصدیق کی ہے کہ نیوزی لینڈ میں مسجد پر حملہ کرنے والا برینٹن ٹیرنٹ آسٹریلوی شہری ہے۔ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ مساجد پر حملہ منصوبہ بندی سے کیا گیا، مسلح شخص کی جانب سے فائرنگ نماز جمعہ کے دوران کی گئی۔ مزید چار افراد کو حملے میں ملوث ہونے کے شبہ میں گرفتار کیا گیا ہے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔
Published: undefined
جس وقت مسجد میں یہ حملہ ہوا، مکمل بنگلہ دیشی ٹیم اپنی بس میں موجود تھی اور اس واقعہ کی عینی شاہد بھی بنی۔ کھلاڑیوں کو پہلے کچھ دیر تک بس میں ہی روک دیا گیا، لیکن پھر تمام بس سے اتر کر بھاگتے ہوئے گراؤنڈ تک پہنچے۔ تھوڑی دیر بعد کھلاڑیوں کو واپس ان کے ہوٹل لے جایا گيا جس وقت بنگلہ دیشی ٹیم جمعہ کی نماز کے لئے مسجد جا رہی تھی ٹیم کا کوچنگ عملہ ہوٹل میں ہی موجود تھا جبکہ ٹیم کے ہیڈ کوچ اسٹیو روڈس گراؤنڈ پر موجود تھے۔ لٹن داس اور نعیم حسن بھی اس وقت ہوٹل میں موجود تھے جنہیں فون کر کے ہوٹل میں ہی رکنے کی جانکاری دی گئی۔
بنگلہ دیشی ٹیم کے منیجر خالد مسعود نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ساتھ رابطے میں بنے ہوئے ہیں۔ این زیڈ سی کی ویب سائٹ کے مطابق بنگلہ دیشی ٹیم کو جلد سے جلد وطن پہنچانے کے لئے تیاریاں کی جا رہی ہیں۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے اپنے سرکاری بیان میں کہاکہ کرائسٹ چرچ میں مارے گئے تمام لوگوں کے اہل خانہ کے تئیں ہماری ہمدردی ہے۔ ہم نے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ اور بنگلہ دیش بورڈ کے ساتھ مل کر یہ مشترکہ فیصلہ لیا ہے کہ هیگلے اوول ٹیسٹ کو منسوخ کر دیا جائے۔ این زیڈ سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ نے کہاکہ ہم سب اس واقعہ سے خوفزدہ اور سکتے میں ہیں اور مجھے یقین ہے کہ نیوزی لینڈ کے لوگ بھی ایسا ہی محسوس کر رہے ہوں گے۔ ہم دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے رابطے میں ہیں اور انہیں جو بھی مدد چاہیے اس کے لیے مکمل حمایت دینے کو تیار ہیں۔ ہم انتظامیہ سے بھی مسلسل مشورہ لے رہے ہیں۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے هیگلے ٹیسٹ کے ساتھ نیوزی لینڈ ڈیولپمنٹ ٹیم اور آسٹریلیا انڈر-19 خواتین ٹیم کے میچوں کو بھی احتیاطاً منسوخ کر دیا ہے۔ یہ میچ لنکن واقع برٹا سٹكلف اوول میں ہونے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined