نئی دہلی: انگلینڈ کے خلاف شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز سے قبل انڈین کرکٹ ٹیم کے لئے پریشان کن خبر منظر عام پر آئی ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے دو کھلاڑیوں کی کورونا کی ٹیسٹ رپورٹ پازیٹو پائی گئی ہے۔ یہ خبر ایسے وقت میں سامنے آ رہی ہے جب عالمی ٹیسٹ چیمپین شپ کے بعد ٹیم انڈیا بریک پر چل رہی ہے۔
Published: undefined
تاہم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جو دو کھلاڑی کو کورونا سے متاثر پائے گئے تھے ان میں سے ایک شفایاب ہو چکا ہے، جبکہ دوسرے کھلاڑی کا جلد ہی پھر سے کورونا ٹیسٹ کیا جانا ہے۔
Published: undefined
خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق، دونوں کھلاڑیوں کو سردی لگنے اور کھانسی جیسی ہلکی علامات ظاہر ہوئی تھیں اور فی الحال حالات قابو میں ہیں۔ پازیٹو پائے جانے کے کچھ دن بعد ایک کھلاڑی کی ٹیسٹ رپورٹ نگیٹو پائی جا چکی ہے، جبکہ دوسرے کھلاڑی کا 18 جلائی کو پھر سے ٹیسٹ کیا جائے گا، جو گزشتہ 10 دنوں سے آئسولیشن میں ہے۔
Published: undefined
ہندوستان کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑی فی الحال لندن میں ہیں اور اب انہیں ڈرہم کے لئے روانہ ہونا ہے۔ جو کھلاڑی کورونا پازیٹو پایا گیا ہے وہ فی الحال لندن میں ہی قیام کرے گا۔ ڈرہم پہنچنے پر تمام کھلاڑیوں کا ایک مرتبہ پھر کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق کھلاڑیوں نے 3-4 روز قبل ویکسین کی دوسری خوراک لے لی ہے۔ بی سی سی آئی کی جانب سے کھلاڑیوں کے نام بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی کھلاڑی ومبلڈن اور یورو کپ کا میچ دیکھنے کے لئے نا جائے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined