کرکٹ

بابر اعظم، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ پاکستانی ٹیسٹ ٹیم سے باہر، انگلینڈ سے کراری شکست کے بعد پی سی بی کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میچز کے لیے بڑے فیصلے کرتے ہوئے بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو ٹیم سے ڈراپ کر دیا ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میچز کے لیے بڑے فیصلے کرتے ہوئے بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو ٹیم سے ڈراپ کر دیا ہے۔ یہ اقدام ملتان میں انگلینڈ کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کی کراری شکست کے بعد کیا گیا۔ اس میچ میں بابر کی کارکردگی مایوس کن رہی، جبکہ شاہین اور نسیم کی باؤلنگ بھی غیر مؤثر ثابت ہوئی، جس نے ٹیم کے لیے مشکلات میں اضافہ کیا۔

Published: undefined

ملتان ٹیسٹ میں بابر اعظم نے 30 اور 5 رنز بنائے جبکہ نسیم اور شاہین نے مجموعی طور پر 277 رنز دے کر صرف 3 وکٹیں حاصل کیں، جس کی وجہ سے انگلینڈ نے ایک زبردست فتح حاصل کی۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ ان کھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہ ان کی فٹنس اور فارم کو بہتر بنانے کے لیے کیا ہے تاکہ وہ آئندہ بین الاقوامی مقابلوں میں بہتر کارکردگی دکھا سکیں۔

سلیکٹرز نے نوجوان اور نئے کھلاڑیوں کو مواقع دیے ہیں جن میں کامران غلام، حسیب اللہ اور مہران ممتاز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ تجربہ کار اسپنرز ساجد خان اور نعمان علی کو بھی ٹیم میں جگہ ملی ہے۔

Published: undefined

اس فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید نے کہا کہ کھلاڑیوں کو آرام دینا ان کی طویل مدتی فٹنس اور ذہنی استحکام کے لیے ضروری تھا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ کھلاڑی مضبوط ہو کر ٹیم میں واپس آئیں گے۔

انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کا آغاز 15 اکتوبر کو ملتان میں ہوگا، جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 24 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined