برمنگھم: پاکستانی بلے باز بابر اعظم ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 3 ہزار رنز مکمل کرنے والے دنیا کے دوسرے جبکہ ایشیا کے پہلے بلے باز بن گئے۔ انہوں نے بدھ کو نیوزی لینڈ کے خلاف ورلڈکپ میچ میں کریئر کی 68ویں اننگز میں 3 ہزار رنز مکمل کرتے ہوئے سابق ویسٹ انڈین بلے باز ویون رچرڈز کا ریکارڈ توڑ دیا۔
Published: undefined
ویوین رچرڈز نے 69 اننگز میں 3 ہزار رنز کے ہندسے کو عبور کیا تھا لیکن بابر نے ایک اننگز قبل ہی یہ اعزاز حاصل کر کے انہیں اس اعزاز سے محروم کردیا۔ ونڈے کرکٹ میں تیز ترین 3 ہزار رنز مکمل کرنے کا عالمی اعزاز جنوبی افریقہ کے بلے باز ہاشم آملہ کو حاصل ہے جنہوں نے 57 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔
Published: undefined
بابر اعظم تیز ترین 3 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے پہلے بلے باز تو نہ بن سکے البتہ سب سے کم اننگز میں یہ سنگ میل عبور کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ بابر سے قبل تیز ترین 3 ہزار رنز اسکور کرنے والے ایشین بلے باز ہندوستان کے اوپننگ بلے باز شیکھر دھون تھے جنہوں نے 72 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا لیکن بابر نے ان سے یہ ریکارڈ چھین لیا۔
Published: undefined
اس کے علاوہ بابر 3 ہزار ون ڈے انٹرنیشنل رنز مکمل کرنے والے 20ویں پاکستانی بلے باز بھی بن گئے ہیں۔ بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں 3 ہزار رنز مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ ناقابل شکست سنچری اسکور کر کے پاکستان کو فتح سے ہمکنار کیا اور اپنے لئے اس میچ کو یادگار بنا لیا۔ اس کے ساتھ ساتھ بابر اعظم کم سے کم اننگز میں 10 سنچری مکمل کرنے والے پہلے ایشین بلے باز بھی بن گئے ہیں۔
Published: undefined
انہوں نے ہندوستانی بلے باز شیکھر دھون اور کپتان وراٹ کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ریکارڈ اپنے نام کیا۔ بابر اعظم نے اپنی 10ویں سنچری 68ویں اننگز میں مکمل کی، جبکہ ہندوستانی اوپنر شیکھر دھون نے یہ کارنامہ 77 جبکہ ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے 80ویں اننگز میں انجام دیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined