دبئی: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور آسٹریلیائی خاتون ٹیم کی وکٹ کیپر بلے باز ایلیسا ہیلی کو اپریل مہینے کے دوران ان کی شاندار کارکردگی کے لئے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ دیا گیا ہے، بابر نے جنوبی افریقہ کے خلاف حال ہی میں اختتام پذیر سیریز میں سبھی فارمیٹوں میں اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت مداحوں اور آئی سی سی ووٹنگ اکیڈمی کی پہلی پسند بنے ہیں اور یہ انعام اپنے نام کیا ہے۔
Published: undefined
آئی سی سی ووٹنگ اکیڈمی کے نمائندہ اور پاکستان کے سابق کرکٹر رمیز راجہ نے اس پر کہا کہ دنیا سفید گیند کرکٹ میں دو طرح سے بلے بازی کرتی ہے، جن میں سے ایک طریقہ ہاتھ کھول کر جارحانہ انداز میں کھیلنا، اور دوسرا بابراعظم کا طریقہ ہے۔ جس طریقہ سے ٹائمنگ کے ساتھ بلے بازی کرتے ہیں وہ قابل تعریف ہے اور وہ یہ انعام جیتنے کے حقدار ہیں۔ ادھر آسٹریلیائی کھلاڑی ایلیسا ہیلی نے نیوزی لینڈ کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی سیریز میں اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت یہ انعام جیتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز