کرکٹ

اظہرالدین حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر منتخب

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہر الدین حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر کے باوقار عہدہ کیلئے منتخب ہوگئے، جمعہ کی صبح ایسوسی ایشن کے انتخابات منعقد ہوئے اور نتائج کا اعلان شام کو کیا گیا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

حیدرآباد: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہر الدین حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن(ایچ سی اے) کے صدر کے باوقار عہدہ کیلئے منتخب ہوگئے۔ شہر کے علاقہ اُپل میں واقع راجیو گاندھی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں جمعہ کی صبح ایسوسی ایشن کے انتخابات منعقد ہوئے اور نتائج کا اعلان شام پانچ بجے کیا گیا۔ ان انتخابات میں 227 ارکان کے منجملہ 223 ارکان نے اپنے حق رائے دہی سے استفادہ کیا۔

Published: undefined

ان انتخابات میں تین پینلس نے حصہ لیا تھا جس کے نتیجہ میں یہ مقابلہ دلچسپ سمجھا جا رہا تھا تاہم اظہر الدین کے پینل کی کامیابی یقینی مانی جارہی تھی۔ نامزدگی کے ادخال کے بعد سابق صدر ایسوسی ایشن وویک کے پرچہ نامزدگی کو مسترد کر دیا گیا تھا جس کے نتیجہ میں اظہر گروپ کی کامیابی یقینی مانی جا رہی تھی۔

Published: undefined

جمعہ کی شام ہوئی رائے شماری کے بعد کئے گئے نتائج کے اعلان میں اظہر الدین کو 173 ووٹ ملے جبکہ ان کے حریف پرکاش چند جین کو محض 73 ووٹوں پر اکتفا کرنا پڑا۔ دلیپ کو صرف تین ووٹ ملے۔یہ انتخابات الکٹورل آفیسر وی ایس سمپت سابق چیف الکشن کمشنر کی نگرانی میں منعقد کئے گئے تھے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ اظہر الدین نے تقریبا 16سال تک انٹرنیشنل کرکٹ کھیلی اور تقریبا 10سال تک قومی ٹیم کی قیادت کی۔ ان کا شمار ٹیم انڈیا کے کامیاب ترین کپتانوں میں کیا جاتا ہے۔ اظہرالدین کو تین ورلڈ کپ ٹورنامنٹوں میں ٹیم انڈیا کی قیادت کرنے کا شرف حاصل ہے۔

Published: undefined

اظہرالدین نے 1984میں اپنے کیرئیر کا آغاز کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے ہی تین ٹسٹوں میں لگاتار تین سنچریاں بنا کر ایک شاندار ریکارڈ قائم کیا تھا جو آج تک برقرار ہے۔ 2000 میں میچ فکسنگ کے الزامات عائد کئے جانے کے بعد وہ کرکٹ سرگرمیوں سے کنارہ کش ہوگئے تھے۔

Published: undefined

سال 2010 میں اے پی ہائی کورٹ نے فیصلہ دیتے ہوئے اظہر اور بی سی سی آئی سے کہا تھا کہ چونکہ سابق کپتان کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہے،لہذا اس معاملہ کو باہمی طور پر حل کرلیا جائے۔اظہر الدین نے بعد ازاں سیاسی میدان میں بھی قدم رکھا اور 2009 میں مرادآباد سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined