ماؤنٹ مونگانوئی: میگن شٹ (32 رن پر چار وکٹ) اور نکولا کیری (34 رن پر تین وکٹ) کی شاندار گیند بازی کے بعد سلامی بلے باز الیسا ہیلی (65)، ایلس پیری (ناٹ آوٹ 56) اور ایشلیگ گارڈنر (ناٹ آوٹ 53) کی شاندار نصف سنچریوں سے آسٹریلیا نے میزبان نیوزی لینڈ کو پہلے خاتون ون ڈے میں گزشتہ روز اتوار کو چھ وکٹ سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ایک۔صفر کی سبقت حاصل کرلی۔
Published: undefined
آسٹریلیا نے اس کے ساتھ ہی ون ڈے میں مسلسل 22 میچ جیتنے کا نیا عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔ اس سے پہلے رکی پونٹنگ کی آسٹریلیائی ٹیم کے پاس 21 میچ جیت کا ریکارڈ تھا جو انہوں نے 2003 میں حاصل کیا تھا۔ آسٹریلیائی اور نیوزی لینڈ کے مابین تین میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز 1-1 سے برابر رہی تھی۔ ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں، نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 48.5 اوورز میں 212 رن پر ڈھیر ہوگئی ۔ نیوزی لینڈ کے لئے سلامی بلے باز لارین ڈاونز نے 134 گیندوں میں آٹھ چوکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 90 رنز بنائے۔
Published: undefined
آسٹریلیا کے لئے، میگان شٹ نے چار وکٹیں حاصل کیں، جس کے لئے انہیں پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔ آسٹریلیا کے لئے ایلس پیری اور ایشلی گارڈنر نے پانچویں وکٹ کے لئے 79 رنز کی میچ جیتنے والی ناٹ آوٹ شراکت قائم کی۔ پیری نے 79 گیندوں پر ناٹ آوٹ 56 رنز میں سات چوکے لگائے، جبکہ گارڈنر نے 41 گیندوں پر ناٹ آوٹ 53 رن پر تین چوکے اور تین چھکے لگائے۔ آسٹریلیا نے 38.3 اوور میں چار وکٹوں پر 215 رنز بنا کر میچ اپنے نام کیا۔ گارڈنر نے اپنا تیسرا چھکا لگا کر نصف سنچری مکمل کی اور آسٹریلیا کو ریکارڈ جیت بھی دلائی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined