آسٹریلیا کو پہلی بار ٹی-20 عالمی کپ دلانے والے کپتان ایرون فنچ نے بین الاقوامی کرکٹ کو الوداع کہہ دیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ فنچ نے ٹیسٹ اور وَنڈے کرکٹ کھیلنا پہلے ہی چھوڑ دیا تھا، لیکن اب بین الاقوامی کرکٹ کے سبھی فارمیٹ کو چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ سفید گیند کے خطرناک بلے باز تصور کیے جانے والے فنچ نے اپنے اس فیصلہ سے دنیائے کرکٹ کو حیران کر دیا ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ فنچ نے بھلے ہی ٹیسٹ اور ونڈے میں اپنی بلے بازی سے بہت زیادہ متاثر نہیں کیا، لیکن ٹی-20 میں انھوں نے بہترین مظاہرہ سے آسٹریلیائی ٹیم کو کئی یادگار جیت دلائی۔ فنچ نے آسٹریلیا کے لیے 76 ٹی-20 عالمی کپ میچوں میں ٹیم کی کپتانی کی۔
Published: undefined
فنچ کے بین الاقوامی کیریر کی بات کریں تو 5 ٹیسٹ، 146 وَنڈے اور 103 ٹی-20 میچ انھوں نے کھیلے۔ امید کی جا رہی تھی کہ وہ 2024 کے ٹی-20 عالمی کپ میں آسٹریلیائی ٹیم کا حصہ ہوں گے، لیکن فنچ نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے واضح لفظوں میں کہا کہ ’’مجھے اس بات کا احساس ہے کہ میں اب 2024 کا ٹی-20 عالمی کپ نہیں کھیل پاؤں گا۔ ایسے میں یہ ریٹائرمنٹ لینے کا صحیح وقت ہے جس سے ٹیم اپنی آگے کی پالیسی پر کام کر سکے۔‘‘
Published: undefined
ویسے فنچ نے کرکٹ کو فی الحال مکمل طور پر الوداع نہیں کہا ہے۔ یعنی فنچ بین الاقوامی سطح پر کرکٹ سے دور ہوئے ہیں، لیکن ٹی-20 کرکٹ فارمیٹ میں لیگ ٹورنامنٹس کا حصہ رہیں گے۔ وہ بگ بیش میں اپنی بلے بازی کا جوہر دکھانا جاری رکھیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined