ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان لندن کے ’دی اوول‘ میدان میں عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ کا فائنل مقابلہ شروع ہونے میں اب چند ہی روز باقی رہ گئے ہیں۔ اس درمیان آسٹریلیا بلے باز ڈیوڈ وارنر نے ٹیسٹ کرکٹ کو جلد الوداع کہنے کا ارادہ ظاہر کر دیا ہے۔ عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ فائنل سے ٹھیک پہلے وارنر نے بتایا ہے کہ وہ آئندہ سال جنوری میں ٹیسٹ کرکٹ سے وداعی لینے کو تیار ہیں۔
Published: undefined
دراصل گزشتہ کئی مہینوں سے ڈیوڈ وارنر اپنے فارم کو لے کر پریشان ہیں۔ کرکٹ آسٹریلیا جب ڈبلیو ٹی سی فائنل کے لیے ٹیم کا انتخاب کر رہی تھی تو فکرمند تھی کہ وارنر کا انتخاب کیا جائے یا نہیں۔ لیکن وارنر کو نہ صرف ڈبلیو ٹی سی فائنل کے لیے، بلکہ اس کے بعد انگلینڈ کے خلاف ایشیز سیریز کے لیے بھی ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔ آسٹریلیائی سلیکٹرس کا ماننا ہے کہ ایشیز سیریز میں وارنر کی کارکردگی کی بنیاد پر ہی فیصلہ کیا جائے گا کہ انھیں آگے ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بنایا جائے گا یا نہیں۔ لیکن اب خود وارنر نے واضح کر دیا ہے کہ وہ زیادہ طویل وقت تک اس فارمیٹ میں نہیں کھیلیں گے۔
Published: undefined
ڈیوڈ وارنر نے کرکٹ ڈاٹ کام ڈاٹ اے یو سے بات چیت کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ وہ سڈنی میں جنوری 2024 میں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ کے ساتھ اس فارمیٹ میں اپنا کیریر ختم کرنا چاہیں گے۔ گویا کہ وارنر 2024 میں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ کھیلتے ہوئے تو نظر آئیں گے، لیکن پھر اس کے بعد اپنے ٹیسٹ کیریر پر فل اسٹاپ لگا دیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined