آسڑیلیا کے خلاف ملبورن میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں انگلینڈ کے جیسن رائے نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 151 منٹ میں151 بالوں پر16 چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے180 رن بنائے جو انگلینڈ کے لئے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے بڑا انفرادی اسکور اور آسڑیلیا میں دوسرا سب سے بڑا اسکور تھا۔
اس سے پہلے انگلینڈ کے لئے سب سے بڑا انفرادی اسکور بنانے کا ریکارڈ الیکس ہیلس کے پاس تھا جنہوں نے30 اگست2016 کو پاکستان کے خلاف ناٹنگھم میں122 بالوں پر22 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے171 رن بنائے تھے۔آسڑیلیا میں سب سے بڑا انفرادی اسکور بنانے کا ریکارڈ کریس گیل کے پاس ہے جنہوں نے زمبابوے کے خلاف کینبرا میں24 فروری 2015 کو212 منٹ میں147 بالوں پر10 چوکوں اور16 چھکوں کی مدد سے215 رن بنائے تھے۔
انگلینڈ کے لئے آسڑیلیا میں پچھلا سب سے بڑا اسکور کرنے کا ریکارڈ ڈیوڈ گاور کے پاس تھا جنہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف برسبین میں15 جنوری1983کو177 منٹ میں118 بالوں پر18 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے158 رن بنائے تھے۔آسڑیلیا نے اس میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ50 اوور میں آٹھ وکٹ پر 304 رن بنائے تھے انگلینڈ نے48.5 اوور میں پانچ وکٹ پر 308 رن بناکر می پانچ وکٹ سے کامیابی حاصل کی۔ بعد میں بلے بازی کرتے ہوئے انگلینڈ کا آسڑیلیا میں سب سے بڑا اور کل ملاکر آسڑیلیا میں غیرملکی ٹیم کا تیسرا سب سے بڑا سکور تھا۔
آسڑیلیا میں بعد میں بلے بازی کرتے ہوئے جیت کے لئے سب سے بڑا اسکور بنانے کا ریکارڈ آسڑیلیا کے پاس ہے جس نے انگلینڈ کے خلاف2 فروری 2011 کو انگلینڈ کے خلاف49.2 اوور میں آٹھ وکٹ پر334 رن بناکر جیت حاصل کی تھی۔آسڑیلیا میں بعد میں بلے بازی کرتے ہوئے کسی غیر ملکی ٹیم کا جیت کے لئے سب سے بڑا اسکور بنانے کا ریکارڈ ہندوستان کے پاس ہے جس نے آسڑیلیا کے خلاف23 جنوری 2016 کو آسڑیلیا کے خلاف49.4 اوور میں چار وکٹ پر331 رن بناکر جیت حاصل کی تھی۔ اس میچ میں آسڑیلیا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورمیں سات وکٹ پر 330 رن بنائے تھے۔
ہوبرٹ میں28 فروری 2012 کو کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے مقررہ 50 اوور میں چار وکٹ پر 320 رن بنائے تھے ۔ ہندوستان نے36.4 اوور میں تین وکٹ پر 321 رن بناکر ناصرف میچ جیتا تھا بلکہ اس نے کومن ویلتھ سریز کے فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ ہندوستان کو فائنل میں داخلے کے لئے ناصرف یہ میچ جیتنا تھا بلکہ مطلوبہ اسکور کوچالیس اوور سے پہلے بنانا تھا۔
آسڑیلیا میں ابھی تک نو مرتبہ ایسا ہوا ہے جس کسی ٹیم نے بعد میں بلے بازی کرتے ہوئے تین سو سے زیادہ رن بناکر میچ جیتا ہے۔آسڑیلیا نے پانچ مرتبہ ایسا کیا ہے جبکہ ہندوستان نے دو مرتبہ اور انگلینڈ اورسری لنکا نے ایک ایک بار دوسری اننگ میں جیت کے لئے تین سو سے زیادہ رن بنائے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined