ایڈیلیڈ: وراٹ کوہلی کی زیر قیادت ٹیم انڈیا جمعرات کو گلابی گیند سے کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان آسٹریلیا کو شکست دے کر اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے کے ارادے سے اترے گی۔ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ جمعرات سے ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔ پہلا میچ ڈے نائٹ ہے اور یہ گلابی گیند سے کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے مابین ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کھیلی جاچکی ہے۔ ون ڈے سیریز کوآسٹریلیا نے 2-1 سے جیت لی تھی جبکہ ٹی 20 سیریز ہندوستان نے 2-1 سے جیت لی تھی۔ ہندوستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ٹیسٹ میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے اتریں گی۔
Published: undefined
آسٹریلیائی ٹیم آٹھویں مرتبہ گلابی گیند سے کھیلنے اترے گی جبکہ گلابی گیند کے ساتھ ہندوستانی ٹیم کا یہ دوسرا میچ ہے۔ اس سے قبل ہندوستانی ٹیم نے گزشتہ برس بنگلہ دیش کے خلاف گلابی گیند سے ٹیسٹ کھیلا تھا۔ تاہم غیر ملکی سرزمین پر گلابی گیند کے ساتھ ٹیم انڈیا کا یہ پہلا میچ ہے۔
Published: undefined
ہندوستان نے آخری مرتبہ 2018-19 میں آسٹریلیا کا دورہ کیا تھا اور چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز 2-1 سے جیت لی تھی۔ گزشتہ آسٹریلیائی ٹور میں ہندوستانی ٹیم نے ایڈیلیڈ میں جیت حاصل کی تھی اور کنگارو ٹیم کو 31 رنوں سے شکست دی تھی ۔ ٹیم انڈیا اس ریکارڈ کو برقرار رکھنا چاہے گی اور جیت کے ساتھ سیریز کا آغاز کرے گی۔
Published: undefined
ہندوستانی ٹیم کے حوصلے پچھلے اعدادوشمار کے پیش نظر بڑھیں گے لیکن گزشتہ مرتبہ آسٹریلیائی ٹیم میں اوپنر ڈیوڈ وارنر اور اسٹیون اسمتھ کو شامل نہیں کیا گیا تھا جو اس بار کنگارو ٹیم میں شامل ہیں اور وہ ہندوستان کے لئے پریشانی کا سبب بن سکتے ہیں۔
Published: undefined
تاہم ، وارنر انجری کے سبب پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں جو ہندوستان کے لئے راحت کی بات ہے۔ وارنر نے پہلے دو ون ڈے میچوں میں زبردست بیٹنگ کی تھی اور ٹیم انڈیا کے بولروں کو بہت پریشان کیا تھا۔ لیکن اس کے بعد وہ زخمی ہوگئے اور اب تک ٹیم میں شامل نہیں ہوسکے ہیں۔
Published: undefined
منگل کو ان کی کمر میں سوجن کی وجہ سے اسمتھ نے پریکٹس سیشن کو بیچ میں چھوڑ دیا تھا لیکن آسٹریلیائی کپتان ٹم پین نے کہا کہ وہ فٹ ہیں اور توقع ہے کہ وہ پہلے ٹیسٹ میں کھیلیں گے۔ وارنر کی عدم موجودگی میں اسمتھ کا کردار اہم ہوگا۔
Published: undefined
پہلے ٹیسٹ میں پرتھوی شا اور مینک اگروال پر ٹیم انڈیا کی ابتدائی ذمہ داری ہوگی۔ دریں اثنا زخمی روہت شرما حال ہی میں فٹ ہونے کے لئے آسٹریلیا واپس آئے ہیں اور اگر سب کچھ ٹھیک ہیں تو انہیں آخری الیون میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ تاہم ، یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ ٹیم مینجمنٹ تینوں بلے بازوں میں سے کن دو کھلاڑیوں کو آخری الیون میں شامل کرتا ہے۔
Published: undefined
کپتان وراٹ کوہلی کی بھی ذمہ داری ہوگی کہ وہ ٹیم کو مضبوط اسکور تک لے جائیں۔ وراٹ اس میچ کے بعد وطن واپس آئیں گے اور چھٹی پر جانے سے پہلے اپنی لے برقرار رکھنا چاہیں گے۔ وراٹ نے آسٹریلیا میں کھیلے گئے 12 ٹیسٹ میچوں میں چھ سنچریاں اسکور کیں ہیں۔ ایسی صورتحال میں ٹیم کو بڑی اننگز کی توقع ہوگی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز