کرکٹ

آسٹریلیا کا ہندوستان دورہ: تیز گیند باز ہیزل ووڈ پہلے ٹیسٹ سے باہر

سی اے نے بتایا کہ ہیزل ووڈ گزشتہ ماہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران ایڑی کی چوٹ سے جوجھ رہے ہیں۔ اس کی وجہ سے ہیزل یہاں پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لے سکے اور کم از کم پہلے ٹیسٹ سے باہر رہیں گے۔

<div class="paragraphs"><p>آسٹریلیا کے تیز گیندباز جوش ہیزل ووڈ / ٹوئٹر /&nbsp;<a href="https://twitter.com/IANSKhabar">@IANSKhabar</a></p></div>

آسٹریلیا کے تیز گیندباز جوش ہیزل ووڈ / ٹوئٹر / @IANSKhabar

 

بنگلورو: آسٹریلیا کے تیز گیند باز جوش ہیزل ووڈ انجری کے باعث ہندوستان کے خلاف 9 فروری سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) نے اتوار کو یہ معلومات دی۔ سی اے نے بتایا کہ ہیزل ووڈ گزشتہ ماہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران ایڑی کی چوٹ سے جوجھ رہے ہیں۔ اس کی وجہ سے ہیزل ووڈ یہاں پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لے سکے اور کم از کم پہلے ٹیسٹ سے باہر رہیں گے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ ہیزل ووڈ سے قبل بائیں ہاتھ کے تیز گیندباز مچل اسٹارک بھی پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوچکے ہیں جب کہ آل راؤنڈر کیمرون گرین بھی انگلی کی انجری کے باعث بولنگ نہیں کرسکیں گے۔ ایسی صورت حال میں آسٹریلیا کے پاس ناگپور ٹیسٹ کے لیے اسکاٹ بولانڈ اور لانس مورس کے ہی آپشن رہ جاتے ہیں۔ ہیزل ووڈ نے اپنی انجری کے بارے میں کہا، "سڈنی ٹیسٹ میچ کی چوٹ ابھی باقی ہے۔ میں گھر پر (ہندوستان) دورے سے قبل میں کافی حد تک گیندبازی کر رہا تھا۔ یہ (انجری) شاید ٹھیک نہیں ہو رہی تھی جیسا کہ میں ہر سیشن کے درمیان چاہتا تھا۔"

Published: undefined

دریں اثنا، بولینڈ نے اتوار کو کپتان پیٹ کمنز کے ساتھ پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ ہیزل ووڈ کا خیال ہے کہ بولینڈ ان کے خلا کو اچھی طرح پُر کریں گے۔ ہیزل ووڈ نے کہا، "اسکاٹی (بولینڈ) نے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ (جنوبی افریقہ ٹیسٹ) پر بھی اچھی گیند بازی کی جہاں کی پچ فلیٹ تھی۔ وہاں گیند زیادہ سوئنگ نہیں ہو رہی تھی، اس لیے وہ جانتے ہیں کہ کس طرح طویل عرصے تک کسی ہوئی گیندبازی کرنی ہے۔"

Published: undefined

انہوں نے کہا، "ہمارے پاس لانس مورس بھی ہیں جو پچھلے ایک ماہ سے ریورس سوئنگ پر کام کر رہے ہیں اور انہوں نے یہاں بھی کچھ سیشنز میں اچھی محنت کی ہے۔ یہ کھلاڑی برصغیر میں کھیلنے کے لیے پرجوش ہیں، یہ اس سے قبل یہاں نہیں کھیلے ہیں لیکن قابلیت ضرور رکھتے ہیں۔" ناگپور میں پہلے ٹیسٹ کے بعد ہندوستان اور آسٹریلیا بالترتیب دہلی، دھرم شالہ اور احمد آباد میں بھی ایک ایک ٹیسٹ کھیلیں گے۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کے فائنل میں پہنچنے کے لیے ہندوستان کو یہ سیریز جیتنا ضروری ہے، جبکہ آسٹریلیا صرف ایک مثبت نتیجہ کے ساتھ ڈبلیو ٹی سی کے فائنل میں پہنچ جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined