میلبورن: ہندستان کے گیندبازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت دوسرے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن آسٹریلیا کی دوسری باری 200 رنوں پر ڈھیر ہوگئی اور ٹیم انڈیا نے 69 رنوں کی سبقت حاصل کرلی ۔ ہندستان کواب فتح کے لئے 70 رن درکار ہیں۔
Published: 29 Dec 2020, 8:49 AM IST
ہندوستان نے پہلی اننگز میں 131 رنوں کی برتری حاصل کی تھی۔ ٹیم انڈیا کی شاندار گیندبازی کی وجہ سے میچ کے تیسرے دن آسٹریلیائی ٹیم کی دوسری اننگز لڑکھڑا گئی اور محض 133 رنوں پر اس کے 6 وکٹ گر گئے ۔ آسٹریلیا نے چوتھے روز کھیلنا شروع کیا لیکن ہندستانی گیندبازوں نے پہلے ہی سیشن میں آسٹریلیائی ٹیم کو 103.1 اووروإ میں 200 رنوں پر آؤٹ کردیا اور ہندوستان کو فتح کی جانب بڑھادیا۔
Published: 29 Dec 2020, 8:49 AM IST
ہندستان کی جانب سے اس میچ میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے محمدسراج نے 37رن دے کر سب سے زیادہ تین وکٹیں حاصل کیں۔ ہندستان کو پہلے میچ میں آسٹریلیا سے آٹھ وکٹوں سے شکست کھانی پڑی تھی لیکن اب ٹیم انڈیا کے پاس یہ میچ جیت کر سیریز میں برابری حاصل کرنے کا سنہراموقع ہے۔
Published: 29 Dec 2020, 8:49 AM IST
قبل ازیں چوتھے روز کیمرون گرین نے 17 رن اور پیٹ کمنس نے 15 رنوں سے آگے کھیلنا شروع کیا اور ٹیم کی اننگز کو تیز کرنے کی کوشش کی۔ لیکن تیز گیندباز جسپریت بُمراہ نے مینک اگروال کے ہاتھوں کیچ کراکرکمنس کی باری کو ختم کردیا ۔ کمنس نے 103 گیندوں میں ایک چوکے کی مدد سے 22 رن بنائے۔
Published: 29 Dec 2020, 8:49 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 29 Dec 2020, 8:49 AM IST
تصویر: پریس ریلیز