کرکٹ

کرکٹ:آسٹریلیا نے ہندستان کو21 رنوں سے ہرا دیا

آسٹریلیا نے ہندستان کو چوتھے یک روزہ میچ میں جمعرات کو 21رن سے ہراکر ٹیم انڈیا کا پرفیکٹ ٹین کا خواب توڑ دیا...

Twitter
Twitter 

بنگلور: جارح افتتاحی بلے باز ڈیوڈ وارنر (124) کے اپنے 100ویں یک روزہ میچ میں سنچری بنانے کے کارنامہ اور انکی آرون فنچ(94) کے ساتھ231رن کی افتتاحی شراکت داری کی بدولت آسٹریلیا نے ہندستان کو چوتھے یک روزہ میچ میں جمعرات کو 21رن سے ہراکر ٹیم انڈیا کا پرفیکٹ ٹین کا خواب توڑ دیا۔ آسٹریلیانے پانچ وکٹ پر 334رن کا بڑا اسکور بنایا جو ہندستان کے لئے مشکل ثابت ہوا اور ٹیم انڈیا آٹھ وکٹ پر 313رن ہی بنا سکی۔ اس شکست کے ساتھ ہندستان کا مسلسل 9جیت کا سلسلہ بھی رک گیا۔ اگر ہندستان یہ میچ جیت جاتا تووہ مسلسل دس میچ جیتنے کا کارنامہ پہلی بار کرلیتا ۔ آسٹریلیا نے اس کے منصوبوں پر پانی پھیر دیا۔

ٹیم انڈیا کے لئے اس میچ میں فارم میں چل رہے تیز گیندبازوں بھونیشور کمار ، جسپریت بمراہ اوروارنر کے لئے سردرد بن چکے چائنا مین گیند باز کلدیپ یادو کو آرام دینا مہنگا پڑا جس کا فائدہ اٹھاکر آسٹریلیا نے میچ میں اتنا بڑااسکور بنا لیا جسے حاصل کرنا ٹیم انڈیا کے لئے مشکل ہوگیا۔

ہندستان کے لئے تین بلے بازوں اجنکیا رہانے (53) ، روہت شرما (65) اور کیدار جادھو (67) نے نصف سنچریاں بنائیں لیکن کوئی بھی ٹیم کو فتح تک لے جانے تک ٹک نہیں سکا۔ کپتان وراٹ کوہلی نے 21، ہاردک پانڈیا نے 41، منیش پانڈے نے 33 اور مہندر سنگھ دھونی نے 13رن بنائے لیکن آخر کار ہدف کافی بڑا رہا۔ کین رچرڈسن نے 58رن پر تین وکٹ اور ناتھن کولٹر نائل نے 56رن پر دو وکٹ لئے۔

Published: 29 Sep 2017, 10:31 AM IST

اس سے پہلے وارنر نے اس میچ ایسی کامیابی حاصل کی جو اس سے تک کسی آسٹریلیائی کو حاصل نہیں تھی، انہوں نے اپنے 100ویں یک روزہ میچ میں سنچری لگائی۔ وارنر یہ کامیابی حاصل کرنے والے آسٹریلیا کے پہلے وار دنیا کے آٹٰھویں بلے باز بن گئے ۔ وارنر کے کیریر کی یہ 14ویں سنچری تھی۔

تیس سالہ وارنر نے 119گیندوں پر 124رن میں 12چوکے اور چار چھکے لگائے۔ انہوں نے فنچ کے ساتھ پہلے وکٹ کے لئے 35اوور میں 231رن کی شراکت کی۔ فنچ کی بدقسمتی رہی کہ وہ محض چھ رن سے اپنی مسلسل دوسری سنچری بنانے سے چوک گئے۔ فنچ نے 96گیندوں پر 94رن میں دس چوکے اور تین چھکے لگائے، اس سنچری شراکت نے آسٹریلیا کے لئے مضبوط اسکور کی بنیاد تیار کردی۔

ہندستان کے لئے اس میچ میں فارم میں چل رہے تیز گیند بازوں بھونیشور کمار اور جسپریت بمراہ اور وارنر کے لئے سر درد بن چکے چائنامین گیندباز کلدیپ یادو کو آرام دینا مہنگا ثابت ہوا۔ان کی جگہ لائے گئے دونوں تیز گیند باز محمد سمیع اور امیش یادو اور لیفٹ آرم اسپنر اکشر پٹیل مہنگے ثابت ہوئے۔امیش نے 71 رن پر چار وکٹ تو لئے لیکن سمیع 62 اور پٹیل 66 رن دے کر کوئی وکٹ حاصل نہیں کر سکے۔

Published: 29 Sep 2017, 10:31 AM IST

UNI

دونوں وارنر اور فنچ شاندار بلے بازی کی اور ہندستان کے تیز اور اسپن دونوں گیند بازوں کی جم کر پٹائی کی۔ کلدیپ کے باہر بٹھائے جانے سے لیگ اسپنر یوجویندر چہل کی تال بھی بھٹک ہو گئی اور وہ آٹھ اوور میں 54 رن دے کر کوئی وکٹ نہیں لے سکے۔پارٹ ٹائم آف اسپنر کیدار جادھو نے سات اوور میں 38 رن کے عوض ایک وکٹ حاصل کیا۔
ہندستان کو پہلی کامیابی جادھو نے دلائی جب انہوں نے وارنر کو پٹیل کے ہاتھوں کیچ کرادیا۔ اس کے بعد امیش اگلے ہی اوور میں فنچ کو سنچری بنانے سے محروم کردیا ۔ امیش نے آسٹریلیا کے کپتان اسٹیون اسمتھ بھی پویلین کا راستہ دکھایا۔اسمتھ نے صرف تین رن ہی بنائے۔

Published: 29 Sep 2017, 10:31 AM IST

Twitter

ہندستان نے پانچ رن کے وقفے میں وارنر، فنچ اور اسمتھ کے وکٹ حاصل کیے۔اس وقت لگ رہا تھا کہ ہندستان آسٹریلیا کو 300 کے نزدیک روک لے گا لیکن ٹریوس ہیڈ (29) اور پیٹر ہیڈس کومب (43) نے چوتھے وکٹ کے لئے 63 رن بنا ڈالے۔

امیش نے اجنکیا رہانے کے ہاتھوں ہیڈ کو کیچ کر اکر اس شراکت کو توڑا۔ ہیڈ نے 38 گیندوں میں اپنی اننگز میں ایک چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ ہینڈاسکمب نے تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 30گیندوں میں اپنی اننگز مکمل کی۔ مارکس اسٹوئنس نے ناٹ آؤٹ 15 رن بناکر آسٹریلیا کو 334 رن پر پہنچادیا۔

Published: 29 Sep 2017, 10:31 AM IST

اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ <a href="mailto:contact@qaumiawaz.com">contact@qaumiawaz.com</a> کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 29 Sep 2017, 10:31 AM IST