کرکٹ

آخری ٹی-20 میچ بھی ہارا آسٹریلیا، ہندوستان نے سیریز 4-1 سے ہرا کر مہمان ٹیم کو کیا وداع

آسٹریلیا کو آج جیت کے لیے 161 رنوں کا ہدف ملا تھا لیکن مقررہ 20 اوورس میں میتھیو ویڈ کی ٹیم 8 وکٹ کے نقصان پر 154 رن ہی بنا سکی اور 6 رنوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

<div class="paragraphs"><p>آسٹریلیا سے ٹی-20 سیریز جیتنے کے بعد ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ہندوستانی کھلاڑی</p></div>

آسٹریلیا سے ٹی-20 سیریز جیتنے کے بعد ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ہندوستانی کھلاڑی

 

تصویر @bcci

آج ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ٹی-20 میچوں کی سیریز کا آخری میچ کھیلا گیا جو انتہائی دلچسپ ثابت ہوا۔ آخری میچ میں ہندوستانی ٹیم کو 6 رنوں سے جیت حاصل ہوئی اور اس طرح میزبان ٹیم کو ہندوستان نے سیریز میں 4-1 سے شکست دے کر وداع کیا۔ اب ہندوستانی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف اسی کی زمین پر ٹی-20، یک روزہ اور ٹیسٹ کرکٹ کی سیریز کھیلے گی۔

Published: undefined

آج بنگلورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے پانچویں اور آخری مقابلے میں ہندوستانی ٹیم نے 160 رنوں کے اسکور کا کامیابی کے ساتھ دفاع کیا۔ جب آسٹریلیائی ٹیم نے بلے بازی شروع کی تو بیشتر اوقات پر وہ حاوی دکھائی دی، لیکن آخر میں ہندوستانی گیندبازوں نے بازی کو پلٹ دیا اور ہندوستان کو 6 رنوں سے جیت دلا دی۔ اس کے ساتھ ہی سوریہ کمار یادو اپنی کپتانی میں پہلی ہی سیریز جیتنے میں کامیاب ہو گئے۔

Published: undefined

آج آسٹریلیائی کپتان میتھیو ویڈ نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور امید کی جا رہی تھی کہ حسب سابق چناسوامی کی پچ پر رنوں کی بارش ہوگی۔ حالانکہ ایسا کچھ دیکھنے کو نہیں ملا۔ ہندوستان کی طرف سے شریئس ایر نے 37 گیندوں پر سب سے زیادہ 53 رن بنائے، جبکہ اکشر پٹیل نے 21 گیندوں پر 31 رن اور جتیش شرما نے 16 گیندوں پر 24 رنوں کی اننگ کھیلی۔ ہندوستانی ٹیم مقررہ 20 اوورس میں کسی طرح 8 وکٹ کے نقصان پر 160 رن بنانے میں کامیاب ہوئی۔ آسٹریلیا کی جانب سے بہرنڈورف اور ڈوارشوئس نے 2-2 وکٹ لیے، جبکہ آرون ہارڈی، ناتھن ایلس اور تنویر سنگھا کو 1-1 وکٹ ملے۔

Published: undefined

آسٹریلیا کی طرف سے بھی محض ایک ہی بلے باز بڑی اننگ کھیلنے میں کامیاب ہو سکا اور وہ تھے بیک میکڈرماٹ جنھوں نے 36 گیندوں پر 54 رن بنائے۔ کپتان میتھیو ویڈ نے آخر میں 15 گیندوں 22 رن ضرور بنائے، لیکن وہ جیت کے لیے کافی نہیں تھے۔ ٹریوس ہیڈ نے بھی 18 گیندوں پر 28 رنوں کا تعاون دیا۔ پانچ بلے باز تو دوہرے ہندسے تک بھی نہیں پہنچ سکے۔ نتیجہ یہ ہوا کہ 20 اوورس میں آسٹریلیائی ٹیم 8 وکٹ کے نقصان پر 154 رن ہی بنا سکی اور شکست سے دو چار ہوئی۔ گیندبازی میں ہندوستان کی طرف سے مکیش کمار نے ایک بار پھر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انھوں نے 4 اوورس میں 32 رن دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 2-2 وکٹ عرشدیپ سنگھ اور روی بشنوئی کو حاصل ہوئے۔ اکشر پٹیل انتہائی کفایتی رہے جنھوں نے 4 اوورس میں محض 14 رن دے کر ایک وکٹ لیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined