ہانگزو: ایشیائی کھیلوں میں مردوں کے کرکٹ کے پہلے سیمی فائنل میں جمعہ کو ہندوستان نے بنگلہ دیش کو نو وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ میچ میں تلک ورما نے 26 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 55 اور کپتان رتوراج گائیکواڑ نے 26 گیندوں میں 40 رنوں کی اننگ کھیلی۔ اس کے ساتھ ہی اس ایونٹ میں ہندوستان کا کم از کم چاندی کا تمغہ یقینی ہو گیا ہے۔
Published: undefined
میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نو وکٹوں پر 96 رنز بنائے۔ ہندوستان نے 97 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے اپنا پہلا وکٹ صفر کے اسکور پر یشسوی جیسوال کی صورت میں گنوا دیا تھا۔ یشسوی جیسوال کو رپن مونڈل نے مرتیونجے چودھری کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ تاہم اس کے بعد رتوراج گائیکواڑ اور تلک ورما نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ دونوں بلے بازوں نے طوفانی بلے بازی کرتے ہوئے وکٹ کے چاروں طرف رنز بنائے۔ دونوں کے درمیان 95 رنز کی شراکت نے ہندوستانی ٹیم کو 9.2 اوور میں آسان فتح دلائی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے رپن مونڈل نے 26 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کیا۔
Published: undefined
اس سے قبل بنگلہ دیش نے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں پر 96 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے ذاکر علی نے سب سے زیادہ 24 رن اور پرویز حسین نے 23 رنز بنائے۔ ان دونوں کے علاوہ صرف رقیب الحسن (14 رنز) ہی دوہرا ہندسہ عبور کر سکے۔ دو بلے باز ذاکر حسن اور رپن مونڈل تو صفر پر پویلین لوٹ گئے۔ سندر نے حسن کو جیسوال کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ مونڈل ارشدیپ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
Published: undefined
بنگلہ دیش کو پہلا جھٹکا محمود الحسن جوئے کے پانچویں اوور میں پانچ رنز بنانے کی صورت میں لگا۔ وہ سائی کشور جیسوال کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ 21 رنز کے اسکور پر بنگلہ دیش کا دوسرا وکٹ کپتان سیف حسن ایک رن کی صورت میں گرا۔ وہ سندر کی گیند پر رنکو کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ پرویز حسین 32 گیندوں پر 23 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہونے والے چوتھے بلے باز تھے۔ تلک ورما نے انہیں رتوراج گائیکواڑ کے ہاتھوں کیچ کرایا۔
Published: undefined
سائی کشور نے سات رنز کے اسکور پر عفیف حسین کو آؤٹ کیا۔ شیوم دوبے نے ان کا کیچ لیا۔ دوبے نے میچ میں تیسرا وکٹ لیا۔ بنگلہ دیش نے مرتیونجے چودھری کی شکل میں 11 گیندوں میں چار رنز پر سات وکٹ گنوا ئے۔ وہ روی بشنوئی کے ہاتھوں وکٹ کیپر جیتیش شرما کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد رقیب الحسن چھ گیندوں پر 14 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ شہباز احمد نے انہیں تلک ورما کے ہاتھوں کیچ کرایا۔
Published: undefined
رپن مونڈل کو صفر پر ارشدیپ نے رنکو کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کراکر بنگلہ دیش کی ٹیم کو نو وکٹوں پر 96 رنز پر سمٹ دیا۔ ہندوستان کی جانب سے روی سائی کشور نے تین وکٹ حاصل کئے۔ واشنگٹن سندر کو دو وکٹ ملے۔ ارشدیپ سنگھ، تلک ورما، روی بشنوئی اور شہباز احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined