ہانگزو: ایشین گیمز میں پلے آف میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں 6 وکٹوں سے شکست دے دی اور کانسی کا تمغہ اپنے نام کر لیا۔ 19 ویں ایشین گیمز کے کرکٹ مقابلے بارش کی وجہ سے میچ 13 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا تاہم پاکستان کی اننگز کے دوران ہونے والی بارش کے بعد میچ 5 اوورز تک محدود کر دیا گیا۔
Published: undefined
بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے 5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 48 رنز بنائے۔ تاہم ڈک ورتھ لوئس اصول کے تحت نظرثانی شدہ ہدف کے تحت بنگلہ دیش کو جیتنے کیلئے 65 رنز بنانے تھے جو اس نے آخری اوور کی آخری گیند پر 4 وکٹوں کے نقصان پر بنا لیے۔
Published: undefined
اس سے قبل پاکستان کی اننگز میں مرزا بیگ نے 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 32 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ خوشدل شاہ نے ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 14 رنز کی اننگز کھیلی۔
خیال رہے کہ ایشیائی کھیلوں کے کرکٹ کے طلائی تمغے کے لیے فائنل میں ہندوستان کا افغانستان کے ساتھ مقابلہ جاری ہے۔ آخری اطلاع موصول ہونے تک افغانستان نے ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 6 اوور میں 3 وکٹ کے نقصان پر 27 رن بنا لیے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
ویڈیو گریب