کرکٹ

ایشین گیمز 2023: ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم کا پہلا میچ 3 اکتوبر کو، یہاں دیکھیں پورا شیڈیول

ہندوستانی مینس ٹیم کو اپنا پہلا میچ 3 اکتوبر کو کھیلنا ہے، ہندوستان کے علاوہ پاکستان، سری لنکا اور بنگلہ دیش نے رینکنگ کے حساب سے سیدھے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی ہے۔

ریتوراج گائیکواڈ، تصویر آئی اے این ایس
ریتوراج گائیکواڈ، تصویر آئی اے این ایس 

چین کے ہانگژوؤ میں رواں ماہ شروع ہو رہے ایشین گیمز میں اس مرتبہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم بھی شریک ہو رہی ہے۔ ایک طرف ہندوستانی مینس کرکٹ کی ’بی ٹیم‘ ایشین گیمز میں کھیلتی دکھائی دے گی، تو وہیں ویمنس کرکٹ ٹیم اپنی پوری طاقت کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ مینس کرکٹ کی بی ٹیم اس لیے ایشین گیمز میں بھیجی جا رہی ہے کیونکہ 5 اکتوبر سے آئی سی سی مینس ورلڈ کپ بھی شروع ہو رہا ہے اور اس لیے سینئر کھلاڑی ہندوستان میں ہو رہے اس ٹورنامنٹ میں شریک ہوں گے۔

Published: undefined

بی سی سی آئی نے ایشین گیمز کے لیے جس ہندوستانی ٹیم کا انتخاب کیا ہے وہ نوجوان چہروں پر مشتمل ہے۔ اس ٹیم کی کپتانی ریتوراج گائیکواڈ کو سونپی گئی ہے، جبکہ ویمنس ٹیم کی کپتانی ہرمن پریت کے ہاتھوں میں رہے گی۔ ہندوستانی مینس ٹیم اپنا پہلا میچ 3 اکتوبر کو کھیلے گی جو کہ کوارٹر فائنل مقابلہ ہوگا۔ دراصل ہندوستان کے علاوہ پاکستان، سری لنکا اور بنگلہ دیش نے بہترین رینکنگ کی بنیاد پر براہ راست کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی ہے۔ اس سے قبل گروپ مرحلہ ہوگا جہاں تین گروپ (گروپ اے: نیپال، منگولیا اور مالدیپ، گروپ بی: جاپان، کمبوڈیا اور ہانگ کانگ، گروپ سی: ملیشیا، سنگاپور اور تھائی لینڈ) میں 9 ٹیمیں شامل کی گئی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ مینس اور ویمنس ٹیموں کے شیڈیول کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کی ٹیموں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تو فائنل میں آمنے سامنے ہوں گی۔

Published: undefined

ایشین گیمز کے لیے ہندوستانی مینس ٹیم: ریتوراج گائیکواڈ (کپتان)، مکیش کمار، آکاش دیپ، شیوم دوبے، پربھ سمرن سنگھ (وکٹ کیپر)، یشسوی جیسوال، راہل ترپاٹھی، تلک ورما، رنکو سنگھ، جتیش شرما (وکٹ کیپر)، واشنگٹن سندر، شہباز احمد، روی بشنوئی، اویس خان، عرشدیپ سنگھ۔

Published: undefined

ایشین گیمز کے لیے ہندوستانی ویمنس ٹیم: ہرمن پریت کور (کپتان)، اسمرتی مندھانا (نائب کپتان)، شفالی ورما، جیمیما روڈرگز، دیپتی شرما، رچا گھوش (وکٹ کیپر)، امنجوت کور، دیویکا ویدیہ، پوجا وسترکر، تیتس سادھو، راجیشوری گائیکواڈ، منو منی، کنیکا آہوجہ، اوما چھتری (وکٹ کیپر)، انوشا بریڈی۔

Published: undefined

مینس کرکٹ ٹیموں کا مکمل شیڈیول:

27 ستمبر: نیپال بمقابلہ منگولیا

28 ستمبر: جاپان بمقابلہ کمبوڈیا

28 ستمبر: ملیشیا بمقابلہ سنگاپور

28 ستمبر: منگولیا بمقابلہ مالدیپ

29 ستمبر: کمبوڈیا بمقابلہ ہانگ کانگ

29 ستمبر: سنگاپور بمقابلہ تھائی لینڈ

یکم اکتوبر: مالدیپ بمقابلہ نیپال

یکم اکتوبر: ہانگ کانگ بمقابلہ جاپان

2 اکتوبر: تھائی لینڈ بمقابلہ ملیشیا

3 اکتوبر، پہلا کوارٹر فائنل: ہندوستان بمقابلہ (ابھی طے نہیں)

3 اکتوبر، دوسرا کوارٹر فائنل: پاکسان بمقابلہ (ابھی طے نہیں)

4 اکتوبر، تیسرا کوارٹر فائنل: سری لنکا بمقابلہ (ابھی طے نہیں)

4 اکتوبر، چوتھا کوارٹر فائنل: بنگلہ دیش بمقابلہ (ابھی طے نہیں)

6 اکتوبر، پہلا سیمی فائنل: پہلے کوارٹر فائنل کی فاتح ٹیم بمقابلہ چوتھے کوارٹر فائنل کی فاتح ٹیم

6 اکتوبر، دوسرا سیمی فائنل: دوسرے کوارٹر فائنل کی فاتح ٹیم بمقابلہ تیسرے کوارٹر فائنل کی فاتح ٹیم

7 اکتوبر: پہلے سیمی فائنل کی شکست خوردہ ٹیم بمقابلہ دوسرے سیمی فائنل کی شکست خوردہ ٹیم (یہ مقابلہ کانسہ کے تمغہ کے لیے ہوگا)

7 اکتوبر، فائنل: پہلے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم بمقابلہ دوسرے سیمی کی فاتح ٹیم (طلائی اور نقرئی تمغہ کے لیے میچ)

Published: undefined

ویمنس کرکٹ ٹیموں کا مکمل شیڈیول:

19 ستمبر: انڈونیشیا بمقابلہ منگولیا

19 ستمبر: ہانگ کانگ بمقابلہ ملیشیا

20 ستمبر، کوالیفائر: پہلے میچ کی شکست خوردہ ٹیم بمقابلہ دوسرے میچ کی شکست خوردہ ٹیم

21 ستمبر، پہلا کوارٹر فائنل: ہندوستان بمقابلہ (ابھی طے نہیں)

21 ستمبر، دوسرا کوارٹر فائنل: پاکستان بمقابلہ (ابھی طے نہیں)

22 ستمبر، تیسرا کوارٹر فائنل: سری لنکا بمقابلہ (ابھی طے نہیں)

22 ستمبر، چوتھا کوارٹر فائنل: بنگلہ دیش بمقابلہ (ابھی طے نہیں)

24 ستمبر، پہلا سیمی فائنل: پہلے کوارٹر فائنل کی فاتح ٹیم بمقابلہ چوتھے کوارٹر فائنل کی فاتح ٹیم

24 ستمبر، دوسرا سیمی فائنل: دوسرے کوارٹر فائنل کی فاتح ٹیم بمقابلہ تیسرے کوارٹر فائنل کی فاتح ٹیم

25 ستمبر: پہلے سیمی فائنل کی شکست خوردہ ٹیم بمقابلہ دوسرے سیمی فائنل کی شکست خوردہ ٹیم (یہ مقابلہ کانسہ کے تمغہ کے لیے ہوگا)

25 ستمبر، فائنل: پہلے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم بمقابلہ دوسرے سیمی کی فاتح ٹیم (طلائی اور نقرئی تمغہ کے لیے میچ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined