ایشین گیمز 2023 کے خاتون کرکٹ ٹورنامنٹ میں آج ہندوستان اور پاکستان کے لیے اچھا دن کہا جائے گا کیونکہ دونوں ٹیمیں سیمی فائنل پہنچ گئی ہیں۔ حالانکہ ان دونوں ہی ٹیموں کو بغیر جیت حاصل ہوئے سیمی فائنل کا ٹکٹ مل گیا ہے۔ دراصل دونوں ہی میچ بارش سے متاثر ہوا جس کے نتیجے میں ہندوستان کے خلاف کھیلنے اتری ملیشیائی خواتین کی ٹیم اور پاکستان کے خلاف کھیلنے کو تیار انڈونیشیائی ٹیم بغیر ہارے ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی۔
Published: undefined
آج بارش سے متاثر پہلے کوارٹر فائنل مقابلے میں ہندوستان اور ملیشیا کی خاتون کرکٹ ٹیمیں جب میدان پر اتریں تو کھیل 15-15 اوور کا رکھا گیا۔ ملیشیائی ٹیم کی کپتان وینیفریڈ درائی سِنگم نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا۔ ہندوستان کی طرف سے کپتان اسمرتی مندھانا اور شفالی ورما نے تیز طرار شروعات دی اور پہلے وکٹ کے لیے 5.2 اوورس میں 57 رنوں کی شراکت داری کی۔ کپتان مندھانا 27 رن (16 گیندوں پر) بنا کر آؤٹ ہوئیں، جبکہ شفالی نے 67 رن (39 گیندوں پر) بنائے۔ دوسرے وکٹ کے لیے جیمیما روڈرگز اور شفالی ورما کے درمیان 86 رنوں کی شراکت داری ہوئی۔ جیمیما نے 29 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 47 رن بنائے۔ سب سے زیادہ طوفانی بلے بازی وکٹ کیپر بلے باز رچا گھوش نے کی جنھوں نے محض 7 گیندوں پر 21 رن بنائے۔ اس طرح ہندوستان نے 15 اوورس میں 2 وکٹ کے نقصان پر 173 رنوں کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔
Published: undefined
ملیشیائی ٹیم 174 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرنے اتری ہی تھی اور محض 2 گیند ہی پھینکے گئے تھے کہ تیز بارش شروع ہو گئی۔ یہ بارش پھر ہوتی ہی رہی اور میچ کو نامکمل ختم کرنا پڑا۔ ملیشیا نے ان 2 گیندوں پر 1 رن بنائے اور بغیر مقابلہ کیے ٹیم کو میڈل کی دوڑ سے باہر ہونا پڑا۔ ہندوستانی اپنی بہترین سیڈ کی وجہ سے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔
Published: undefined
دوسرا کوارٹر فائنل مقابلہ پاکستان اور انڈونیشیا کی خاتون کرکٹ ٹیموں کے درمیان ہونا تھا لیکن بارش نے میچ شروع ہونے تک کا موقع نہیں دیا۔ مجبوراً اس میچ کو رَد کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ پاکستان بھی اپنی بہترین سیڈ کی وجہ سے سیمی فائنل میں پہنچ گیا اور انڈونیشیا کا سفر بھی اس ٹورنامنٹ میں بغیر مقابلہ کیے ہی ختم ہو گیا۔ اب اگر ہندوستان اور پاکستان اپنے اپنے سیمی فائنل میچ جیت جاتی ہے تو یہ ٹیمیں فائنل میں آمنے سامنے ہوں گی۔ تیسرا کوارٹر فائنل میچ کل سری لنکا اور تھائی لینڈ کی خاتون ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا، جبکہ چوتھا کوارٹر فائنل میچ بھی کل ہی بنگلہ دیش اور ہانگ کانگ کی خاتون کرکٹ ٹیموں کے درمیان ہوگا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز