کرکٹ

ایشیا کپ 2022: ہندوستان فائنل میں پہنچے گا یا نہیں! پاکستان-افغانستان میچ پر منحصر

پاکستان اور اب سری لنکا سے شکست کے بعد ٹیم انڈیا کا ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچنا مشکل ہو گیا ہے۔ اب ٹیم انڈیا کو اس ٹورنامنٹ میں برقرار رہنے کے لیے پوری طرح سے دوسری ٹیموں پر انحصار کرنا ہوگا

ٹیم انڈیا / بشکریہ ٹوئٹر / @BCCI
ٹیم انڈیا / بشکریہ ٹوئٹر / @BCCI 

دبئی: ایشیا کپ 2022 کے سپر چار مقابلوں میں ہندوستان کو لگاتار دوسری ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ پہلے پاکستان نے اسے 5 وکٹوں سے ہرایا اور اب سری لنکا نے 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ہندوستان نے سری لنکا کو 174 رنوں کا ہدف دیا تھا، جسے اس نے ایک گیند باقی رہتے ہوئے حاصل کر لیا۔

Published: undefined

پاکستان اور اب سری لنکا سے شکست کے بعد ٹیم انڈیا کا ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچنا مشکل ہو گیا ہے۔ اب ٹیم انڈیا کو اس ٹورنامنٹ میں برقرار رہنے کے لیے پوری طرح سے دوسری ٹیموں پر انحصار کرنا ہوگا۔ بالخصوص پاکستان اور افغانستان کے میچ پر منحصر ہوگا۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان آج (7 ستمبر) کو میچ ہونا ہے۔ اگر پاکستان یہاں جیت جاتا ہے تو بھارت ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گا اور پھر اس کا آخری میچ محض ایک رسم ادائیگی ہوگا۔

Published: undefined

ایسے حالات میں ہندوستان فائنل میں اس صورت میں پہنچنے گا: اگر افغانستان اپنے میچ میں پاکستان کو شکست دے۔ پھر ہندوستانی ٹیم اپنے آخری میچ میں افغانستان کو شکست دے۔ دوسری طرف، سری لنکا بھی پاکستان کو ہرا دے۔ اور اس کے بعد بھی ہندوستان کا نیٹ رن ریٹ افغانستان اور پاکستان سے بہتر ہو!

Published: undefined

اگر مگر میں پھنسی ٹیم انڈیا کی نظریں پاک-افغان میچ پر مرکوز ہیں۔ لیکن افغانستان کا پاکستان کو شکست دینا بہت مشکل نظر آتا ہے۔ افغانستان نے پاکستان کے خلاف دو ٹی-20 اور چار ون ڈے مقابلے کھیلے ہیں، جن میں اسے شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔ یعنی اگر افغانستان پاکستان کو شکست دیتا ہے تو وہ تاریخ رقم کرے گا اور اس کے ساتھ ہندوستانی ٹیم کی امیدیں بھی برقرار رہیں گی۔

Published: undefined

ایشیا کپ 2022 کے سپر فور ٹیبل میں سری لنکا دو میچوں میں چار پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔ دوسری جانب پاکستان کی ٹیم دو پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ پاکستان اور سری لنکا دونوں کا نیٹ رن ریٹ پلس میں ہے۔ بھارت اور افغانستان بالترتیب تیسرے اور چوتھے مقام پر ہیں۔ ہندوستان کے نیٹ رن ریٹ کی بات کریں تو یہ فی الحال منفی 0.125 ہے۔

Published: undefined

اگر آج پاکستان کی ٹیم جیت جاتی ہے تو افغانستان اور بھارت دونوں ایشیا کپ سے باہر ہو جائیں گے۔ ایسے میں سری لنکا اور پاکستان 11 ستمبر کو ہونے والے فائنل میں مدمقابل ہوں گے۔ ویسے سری لنکا کے خلاف ٹیم انڈیا کی شکست کے بعد ایک بات تو طے ہے کہ اب 11 ستمبر کو پاک بھارت فائنل نہیں ہونے جا رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined