کرکٹ

ایشیا کپ 2022: سُپر فور میچ کے دران روایتی حریف ہندوستان اور پاکستان آج پھر مدمقابل

سپر فور کا یہ مقابلہ آج (اتوار کے روز) دبئی میں کھیلا جائے گا اور ہندوستانی وقت کے مطابق شام 7.30 بجے شروع ہوگا۔ اس مقابلہ پر دنوں ممالک کے لوگوں کے علاوہ دنیا بھر میں موجود مداحوں کی بھی نظر رہے گی۔

ہندوستان اور پاکستان پھر مدمقابل / تصویر ٹوئٹر
ہندوستان اور پاکستان پھر مدمقابل / تصویر ٹوئٹر 

نئی دہلی: ایشیا کپ 2022 کے سپر فور میچ کے دوران روایتی حریف ہندوستان اور پاکستان آج پھر ایک دسرے سے مقابلہ کرنے جا رہے ہیں۔ گزشتہ ہفتہ گروپ مقابلہ کے دوران ہندوستان نے پاکستان کو ہاردک پانڈیا کی بلے بازی کی بدولت آخری اوور میں شکست دے دی تھی۔

Published: undefined

سپر فور کا یہ مقابلہ آج (اتوار کے روز) دبئی میں کھیلا جائے گا اور ہندوستانی وقت کے مطابق شام 7.30 بجے شروع ہوگا۔ اس مقابلہ پر دنوں ممالک کے لوگوں کے علاوہ دنیا بھر میں موجود مداحوں کی بھی نظر رہے گی۔ متحدہ عرب امارات میں شدید گرمی کے درمیان دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم کا ماحول اتوار کے روز مزید گرم ہو جائے گا۔

Published: undefined

وراٹ کوہلی کے علاوہ پاکستان اور ہانگ کانگ کے خلاف میچوں میں ٹیم انڈیا کو جیت کی دہلیز پر پہنچانے والے پانڈیا، بھونیشور کمار اور سوریہ کمار یادو کی کارکردگی پر سبھی کی نظریں مرکوز رہیں گی۔ پاکستان کے خلاف ہونے والے اس اہم میچ سے قبل ہندوستان کو کچھ بڑے چیلنجز کا بھی سامنا ہے۔

Published: undefined

کے ایل راہل نے چوٹ سے ابر کر کافی وقت بعد واپسی کی ہے لیکن وہ ایشیا کپ میں زیادہ رنز نہیں بنا سکے ہیں۔ وہ پاکستان کے خلاف پہلی ہی گیند پر صفر پر آؤٹ ہوئے اور ہانگ کانگ کے خلاف میچ میں انہوں نے 39 گیندوں پر 36 رنز بنائے۔ دو میچوں میں اچھا نہ کھیلنے والے راہل اب کپتان روہت شرما کے ساتھ مل کر بڑا اسکور کرنے کے خواہاں ہیں۔

Published: undefined

بولنگ اٹیک میں اویش خان کی بات کریں تو وہ ابھی اپنی فارم میں نہیں ہیں۔ پاکستان کے خلاف ان کے دو اوورز میں 1/19 کے اعداد و شمار تھے، لیکن ہانگ کانگ کے خلاف اپنے چار اوورز میں 53 رنز دیئے، جہاں وہ ایک بھی وکٹ نہیں لے سکے۔

Published: undefined

اس کے ساتھ ہی جڈیجہ نے بھی شاندار اننگز کھیلی جس کی وجہ سے ٹیم کو دوسرے میچ میں فتح حاصل ہوئی۔ سلیکشن کمیٹی کو یہ دیکھنے کی ضرورت ہے کہ آیا وہ اب بھی اپنے بائیں ہاتھ کے کھلاڑی رشبھ پنت کو اپنی پلیئنگ الیون میں برقرار رکھیں گے یا دیپک ہڈا یا اکشر پٹیل کو، جو جڈیجہ سے ملتے جلتے ہیں، انہیں پلیئنگ الیون میں شامل کریں گے۔

Published: undefined

وہیں، پاکستان کی ٹیم نے ہانگ کانگ کے خلاف 155 رنز سے بڑی جیت حاصل کی۔ خوشدل شاہ کے فائنل ٹچ دینے سے پہلے ان کے تیز گیند بازوں اور اسپنرز نے وکٹیں حاصل کیں، جب کہ محمد رضوان اور فخر زمان نے نصف سنچریاں اسکور کیں لیکن ٹاپ آرڈر کے حوالہ سے ان کے خدشات برقرار ہیں۔

Published: undefined

ایشیا کپ 2022 اب اس مرحلے پر ہے جہاں کوئی بھی ٹیم ہلکی نہیں ہے اور اسے کم نہیں سمجھا جا سکتا۔ ہندوستان اور پاکستان اچھی طرح جانتے ہیں کہ سپر فور میں ایک غلط قدم بھی فائنل کے لیے ان کے منظم منصوبے کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔

Published: undefined

دونوں ٹیمیں درج ذیل ہیں:

ہندوستان: روہت شرما (کپتان)، وراٹ کوہلی، کے ایل راہل (نائب کپتان)، سوریہ کمار یادو، دیپک ہڈا، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، دنیش کارتک، ہاردک پانڈیا، اکشر پٹیل، آر کے اشون، یوجویندر چہل، روی بشنوئی، بھونیشور کمار، ارشدیپ سنگھ اور اویس خان۔

Published: undefined

پاکستان: بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، آصف علی، فخر زماں، حیدر علی، حارث رؤف، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، حسن علی، نسیم شاہ، محمد حسنین، شاہنواز دہانی، عثمان قادر۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined