کرکٹ

ایشیا کپ Live: پاکستان پر ہندوستان کی آسان فتح

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہندوستان اور پاکستان کی ٹیمیں آج ایک بار پھر ایشیا کپ -2018 کے سپر4 کے مقابلے میں ایک دوسرے کے سامنے ہوں گی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ہندوستان نے پاکستان کو 9 وکٹ سے شکست دی

ایشیا کپ کے انتہائی اہم دوسرے مقابلے میں ہندوستان نے پاکستان کو آسانی شکست دے دی۔ ہندوستان نے یہ فتح 9 وکٹوں سے حاصل کی۔ جیت کے لیے ضروری 237 رنوں کا ہدف ہندوستانی ٹیم نے محض 39.3 اوور میں حاصل کر لیا۔ شیکھر دھون 100 گیندوں میں 114 رن بنا کرآوٹ ہوئے تو وہیں رائیڈو نے 12 رن بنائے تو روہت شرما 119 گیندوں میں 111 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

اسی کے ساتھ ہندوستان نے ایشیا کپ کے فائنل میں اپنی جگہ بنا لی ہے۔

Published: 23 Sep 2018, 5:09 PM IST

35 اوور میں ہندوستان نے ایک وکٹ پر218 رن بنا لئے ہیں

ایشیا کپ کے اہم مقابلہ میں ہندوستان نے 35 اوور میں ایک وکٹ پر 218 رن بنا لئے ہیں۔

Published: 23 Sep 2018, 5:09 PM IST

30 اوور میں ہندوستان نے بغیر کسی نقصان 179 رن بنائے

ایشیا کپ کے اہم مقابلہ میں ہندوستان نے 30 اوور میں بغیر کوئی وکٹ گنوائے 179 رن بنا لئے ہیں۔ روہت شرما 84 اور شیکھر دھون 94 پر کھیل رہے ہیں۔

Published: 23 Sep 2018, 5:09 PM IST

25 اوور کے بعد ہندوستان کا اسکور بنا نقصان کے 138 رن

ہندوستانی ٹیم دھیرے دھیرے فتح کی طرف قدم بڑھا رہی ہے۔ 25 اوور کے بعد ہندوستان کا اسکور بنا نقصان کے 138 رن ہے۔ روہت شرما 57 اور شیکھر دھون 80 پر کھیل رہے ہیں۔

Published: 23 Sep 2018, 5:09 PM IST

ہندوستان نے 20 اوور میں بغیر کسی نقصان 107 رن

ہندوستان نے ایشیا کپ کے اہم مقابلہ میں 20 اوور میں بغیر کوئی وکٹ گنوائے 107 رن بنا لئے ہیں۔ روہت شرما 44 اور شیکھر دھون 62 پر کھیل رہے ہیں۔

Published: 23 Sep 2018, 5:09 PM IST

15 اوور میں ہندوستان کے بغیر کسی نقصان 72 رن

ایشیا کپ کے اہم مقابلہ میں ہندوستان نے 15 اوور میں بغیر کوئی وکٹ گنوائے 72 رن بنا لئے ہیں۔ روہت شرما 28 اور شیکھر دھون 43 پر کھیل رہے ہیں۔

Published: 23 Sep 2018, 5:09 PM IST

ہندوستان کے 10 اوور میں بغیر کسی نقصان 53 رن

ہندوستان نے 10 اوور میں بغیر کوئی وکٹ گنوائے 53 رن بنا لئے ہیں۔ روہت شرما 18 اور شیکھر دھون 34 پر کھیل رہے ہیں۔

Published: 23 Sep 2018, 5:09 PM IST

ہندوستان کے 5 اوور میں بغیر کسی نقصان 23 رن

پاکستان کے 237 رن کے جواب میں ہندوستان نے بہت اپنی شروعات کی، پہلے ہی اوور میں 6 رن بنائے۔ حالانکہ ہدف ٹھیک ٹھاک ہے۔ ہندوستان نے 5 اوور میں کوئی وکٹ نہیں گنوایا۔ روہت شرما 8 اور شیکھر دھون 15 پر کھیل رہے ہیں۔

Published: 23 Sep 2018, 5:09 PM IST

ہندوستانی پاری شروعات

دبئی میں ہو رہے ایشیا کپ میں پاکستان نے ہندوستان کو 338 رنوں کا ہدف دیا۔ ہندوستان کی جانب سے پاری کی شروعات سلامی بلے باز روہت شرما اور شیکھر دھون کریں گے۔

Published: 23 Sep 2018, 5:09 PM IST

50 اوور میں پاکستانی ٹیم نے 237 رن بنائے

پاکستان کی ٹیم نے 50 اوور کھیل کر 237 رن بنائے۔ پاکستان کی جانب سے سب سے زیاددہ 78 رن شعیب ملک نے اسکور کیے۔ جبکہ سرفراز احمد نے 44 رن بنائے۔

ہندوستان کی جانب سے چہل، کلدیپ یادو اور جسپریت بمراہ نے دو دو وکٹ لئے۔ جبکہ پاکستان کا ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔

Published: 23 Sep 2018, 5:09 PM IST

44.5 اوور میں 6 وکٹ کے نقصان پر پاکستان نے بنائے 211 رن

دبئی میں ہو رہے ایشیا کپ کے اہم مقابلہ میں پاکستان نے اپنے 44.5 اوور مکمل کرلئے ہیں، 6 وکٹ کے نقصان پر کل اسکور 211 رن، آصف علی 30 رن بنا کر آوٹ اور شاداب خان 2 رن پر کھیل رہے ہیں۔

Published: 23 Sep 2018, 5:09 PM IST

پاکستان کے 40 اوور مکمل، کل اسکور4 وکٹ پر169

پاکستان نے ایشیا کپ کے اہم مقابلہ میں اپنے 40 اوور مکمل کرلئے ہیں، کل اسکور 169 رن 4 وکٹ کے نقصان پر۔ شعیب ملک 67 رن پر اور آصف علی 2 رن پر کھیل رہے ہیں۔

Published: 23 Sep 2018, 5:09 PM IST

پاکستان کا چوتھا وکٹ گرا

ایشیا کپ کے اہم مقابلہ میں پاکستان کا چوتھا وکٹ گرا، پاکستانی ٹیم کے کیپٹن سرفراز احمد 44 رن بنا کرکلدیپ یادو کی گیند کے شکار بنے۔

Published: 23 Sep 2018, 5:09 PM IST

35 اوور میں 3 وکٹ کے نقصان پر پاکستان نے بنائے 141 رن

ایشیا کپ کے اہم مقابلہ میں پاکستان نے 35 اوور میں 3 وکٹ کے نقصان پر 120 رن بنائے ہیں۔ پاکستان ٹیم کے کیپٹن سرفرازاحمد 35 رن پراور شعیب ملک 50 رن پر کھیل رہے ہیں۔ شعیب ملک نے ہندوستان کے خلاف اپنی 11 ویں نصف سنچری مکمل کی۔

Published: 23 Sep 2018, 5:09 PM IST

پاکستان نے 30 اوور میں 3 وکٹ کے نقصان پر 116 رن بنائے

پاکستان نے 30 اوور میں 3 وکٹ کے نقصان پر 116 رن بنائے۔ پاکستان ٹیم کے کیپٹن سرفرازاحمد 23 رن پراور شعیب ملک 37 رن پر کھیل رہے ہیں۔

Published: 23 Sep 2018, 5:09 PM IST

25 اوور میں پاکستان نے بنائے 92 رن

ایشیا کپ کے اہم مقابلہ میں پاکستان نے 25 اوور کے بعد3 وکٹ کے نقصان پر92 رن بنائے ہیں۔ پاکستانی ٹیم کے کیپٹن سرفرازاحمد 15 رن پراور شعیب ملک 21 رن پر کھیل رہے ہیں۔

Published: 23 Sep 2018, 5:09 PM IST

پاکستان نے بنائے 20 اوور میں 71 رن

ایشیا کپ کے اہم مقابلہ میں پاکستان نے 20 اوور کے بعد 3 وکٹ کے نقصان پر56 رن بنائے ہیں۔ بابر اعظم 9 رن بنا کر رن آوٹ ہوچکے ہیں۔فی الحال پاکستانی ٹیم کے کیپٹن سرفرازاحمد 6 رن پر اور شعیب ملک 9 رن پر کھیل رہے ہیں۔

Published: 23 Sep 2018, 5:09 PM IST

پاکستان کا 14.3اوور میں 56 رن، دوسرا وکٹ گرا

ایشیا کپ کے اہم مقابلہ میں پاکستان نے 14.3 اوور کے بعد2 وکٹ کے نقصان پر56 رن بنائے ہیں۔

کلدیپ یادو نے فخر زماں کو ایل بی ڈبلیو کرکے ہندوستان کے لئے دوسرا وکٹ حاصل کیا۔ دراصل زمان گیند کھیلنے کے لئے پچ پر گر گئے اور آوٹ ہوگئے، انہوں نے 44 گیندوں پر 31 رنز بنائے۔

Published: 23 Sep 2018, 5:09 PM IST

پاکستانی بلے باز انعام الحق آوٹ

پاکستانی بلے باز انعام الحق کو آوٹ ہندوستانی بالر چہل نے 10 رن کے نجی اسکور پر آوٹ کردیا۔

Published: 23 Sep 2018, 5:09 PM IST

ایشیا کپ 2018: ہندوستان-پاكستان کے مابین دیر میں آج دوسرا مقابلہ

ایشیا کپ کے اہم مقابلہ میں پاکستان نے بلے بازی شروع کر دی ہے اور دو اوور کے بعد سات رن بنائے ہیں۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہندوستان اور پاکستان کی ٹیمیں آج ایک بار پھر ایشیا کپ -2018 کے سپر -4 کے مقابلے میں ایک دوسرے کے سامنے ہوں گی، ہندوستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے دونوں ٹیموں کے درمیان یہ مقابلہ کھیلا جائے گا، اس سے قبل دونوں ٹیمیں بدھ کو ایک میچ کھیل چکی ہیں جس میں ہندوستان نے کامیابی حاصل کی تھی۔

ایشیا کپ کے دوران ہندوستان نے پاکستان کو 7 مرتبہ شکست دی ہے جبکہ پاکستان 5 مرتبہ ہندوستان پر جیت حاصل کر چکا ہے۔ مقابلہ میں روہت شرما کی ذمہ داری کافی اہم ہو گی ہے کیوں کہ انہیں اپنے بلے سے رن بھی بنانے ہوں گے اور کپتان کے طور پر بھی مضبوط حکمت عملی تیار کرنی ہوگی۔ روہت کے علاوہ شکھر دھون پر بھی بڑی ذمہ داری ہے۔ کوہلی کے بعد روہت اور شکھر نے ہی ہندوستانی بلے بازی کوبخوبی سنبھالا ہے۔

Published: 23 Sep 2018, 5:09 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 23 Sep 2018, 5:09 PM IST