دبئی: ہندوستان کے اسٹار آف اسپنر روی چندرن اشون آسٹریلیا کے خلاف بارڈر-گواسکر ٹرافی میں نمبر ایک ٹیسٹ گیند باز بن گئے ہیں۔ بدھ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین درجہ بندی کے مطابق، اشون 864 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ٹیسٹ گیند بازوں میں پہلے نمبر پر آ گئے ہیں۔
Published: undefined
انگلینڈ کے تیز گیند باز جیمز اینڈرسن 859 پوائنٹس کے ساتھ دوسر مقام پر ہیں، جو گزشتہ ہفتے اس فہرست میں پہلے نمبر پر تھے۔ اشون نے پہلی بار 2015 میں ٹاپ ٹیسٹ گیند باز بننے کا کارنامہ انجام دیا تھا اور اس کے بعد سے کئی بار پہلے نمبر پر پہنچ چکے ہیں۔
Published: undefined
اشون نے گزشتہ ہفتے دہلی میں آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں کل چھ وکٹیں لی تھیں۔ انہوں نے پہلی اننگز میں مارنس لابوشین اور اسٹیو اسمتھ کو آؤٹ کرنے کے بعد ایلکس کیری کی وکٹ حاصل کی۔ دوسری اننگز میں انہوں نے اسمتھ اور میٹ رینشا کو آؤٹ کرنے کے علاوہ ٹریوس ہیڈ کی قیمتی وکٹ حاصل کی۔
Published: undefined
دہلی ٹیسٹ میں ہندوستان کی جیت کے بعد جہاں اشون نے دوبارہ سرفہرست مقام حاصل کیا، وہیں ویلنگٹن میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں انگلینڈ کی ایک رن سے شکست کے بعد اینڈرسن دوسرے نمبر پر آ گئے۔ اینڈرسن نے ویلنگٹن ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں تین وکٹیں حاصل کیں، حالانکہ دوسری اننگز میں وہ ایک بھی کامیابی حاصل نہیں کر سکے۔
Published: undefined
دریں اثنا، اشون کے ساتھی آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ دہلی ٹیسٹ میں میچ جیتنے والی کارکردگی کے بعد گیند بازوں کی فہرست میں آٹھویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ جڈیجا (763 ریٹنگ) نے دہلی ٹیسٹ میں کل 10 وکٹیں حاصل کیں، خاص طور پر دوسری اننگز میں سات وکٹیں لے کر آسٹریلیا کو 114 رنز پر سمیٹا۔
Published: undefined
اپنی مسلسل کارکردگی کی بدولت جڈیجا نے ٹیسٹ میں آل راؤنڈرز کی فہرست میں 460 کی درجہ بندی کے ساتھ پہلے نمبر کی پوزیشن برقرار رکھی ہے، جب کہ اشون 375 کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ ہندوستانی کپتان روہت شرما دہلی ٹیسٹ میں اوسط کارکردگی کے بعد بلے بازوں کی فہرست میں دو درجے تنزلی کے بعد نویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں جب کہ وراٹ کوہلی اس فہرست میں 17ویں نمبر پر ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined