کرکٹ

ٹیسٹ کے پہلے دن بنگلہ دیش کے ارمانوں پر اشون-جڈیجہ نے پھیرا پانی، ہندوستانی ٹیم کا اسکور 34/3 سے 339/6 پہنچا دیا

پہلے دن شروعاتی دو سیشن بنگلہ دیش کے نام رہے، تیز گیندباز حسن محمود نے ہندوستان کے ٹاپ آرڈر کو تہس نہس کر دیا، حالانکہ پہلے جیسوال-پنت اور پھر اشون-جڈیجہ کی جوڑی نے ہندوستان کو مضبوطی دی۔

<div class="paragraphs"><p>پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن بنگلہ دیش کے خلاف سنچری بنانے کے بعد خوشی ظاہر کرتے ہوئے ہندوستانی بلے باز آر اشون، تصویر&nbsp;<a href="https://twitter.com/BCCI">@BCCI</a></p></div>

پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن بنگلہ دیش کے خلاف سنچری بنانے کے بعد خوشی ظاہر کرتے ہوئے ہندوستانی بلے باز آر اشون، تصویر @BCCI

 

ہندوستانی بلے باز روی چندرن اشون اور رویندر جڈیجہ کے درمیان ہوئی لاجواب شراکت داری کے دم پر ہندوستان نے بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کھیل ختم ہونے پر مضبوط پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ خراب شروعات کے بعد ہندوستانی ٹیم کے کچھ بلے بازوں نے بنگلہ دیشی گیندبازوں کے پسینے چھڑا دیے۔ ان بلے بازوں میں ناٹ آؤٹ 102 رن بنانے والے آر اشون اور ناٹ آؤٹ 86 رن بنانے والے رویندر جڈیجہ بھی شامل ہیں۔ ان دونوں کھلاڑیوں کی ہی بدولت ایک وقت 34/3 اسکور کے ساتھ مشکل میں پھنسی ہندوستانی ٹیم پہلے دن کے آخر میں 339/6 جیسے مضبوط اسکور تک پہنچ گئی۔

Published: undefined

آر اشون نے ٹیسٹ کیریئر کی چھٹی سنچری محض 108 گیندوں میں مکمل کی۔ یہ بہت خاص اس لیے بھی رہی کیونکہ اشون نے اپنے گھر چنئی کے چیپاک اسٹیڈیم میں یہ بہترین اننگ کھیلی۔ رویندر جڈیجہ نے ان کا بھرپور تعاون دیا اور وہ 117 گیندوں پر 86 رن بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔ ان دونوں کے علاوہ سلامی بلے باز یشسوی جیسوال (118 گیندوں پر 56 رن) نے بھی نصف سنچری بنا کر ٹیم کا مشکل وقت میں بھرپور ساتھ دیا۔

Published: undefined

پہلے دن شروعاتی دو سیشن بنگلہ دیش کے نام رہے۔ ٹیم کے کپتان نجم الحسن شانتو نے ٹاس جیتا اور پہلے گیندبازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ شروع میں ہی ہندوستانی ٹیم مشکل مین دکھائی دینے لگی جب حسن محمود نے ہندوستان کے ٹاپ آرڈر کو تہس نہس کر دیا۔ حالانکہ پہلے یشسوی جیسوال-رشبھ پنت (52 گیندوں میں 39 رن) اور پھر آر اشون-رویندر جڈیجہ کی جوڑی نے ہندوستان کو مشکل حالات سے نکال کر ایک مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا۔ دن کا تیسرا سیشن پوری طرح سے ہندوستان کے نام رہا جس میں ہندوستان نے ایک بھی وکٹ بنگلہ دیشی گیندبازوں کو نہیں دیا۔

Published: undefined

پہلے بلے بازی کرنے اتری ہندوستانی ٹیم کو روہت شرما اور وراٹ کوہلی سے بڑی اننگ کی امید تھی، لیکن مایوسی ہاتھ لگی۔ محمود نے روہت کو چھ رنوں پر آؤٹ کر ہندوستان کی شروعات خراب کر دی۔ ان کی جگہ میدان میں اترے شبھمن گل لیگ اسٹمپ سے باہر کی گیند کو وکٹ کیپر لٹن داس کے ہاتھوں میں کھیل بیٹھے۔ وہ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد محمود کی آف اسٹمپ کے باہر پٹکی گیند کو کوہلی نے اس طرح کھیلا کہ بلے کا باہری کنارہ لے کر گیند سلپ میں چلی گئی۔ کوہلی محض چھ رن بنا سکے۔

Published: undefined

دوسرے سلامی بلے باز جیسوال وکٹ پر جم کر کھیلتے رہے اور پھر ان کا ساتھ دیا وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت نے۔ دونوں نے مل کر 62 رنوں کی شراکت داری کی، اور پھر پنت ایک کمزور شاٹ کھیل کر آؤٹ ہو گئے۔ پھر جیسوال بھی زیادہ دیر تک بلے بازی نہیں کر سکے اور ناہید رانا کا شکار بن گئے۔ کے ایل راہل نے بھی مایوس کیا جو مہدی حسن میراز کی گیند پر محض 16 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

Published: undefined

یہاں سے اشون اور جڈیجہ کی جادوئی بلے بازی شروع ہوئی جس نے بنگلہ دیشی گیندبازوں کے دانت کھٹے کر دیے۔ دوسرے سیشن کا کھیل ختم ہونے تک ہندوستان نے 6 وکٹ کے نقصان پر 176 رن بنائے تھے۔ تیسرے سیشن میں اشون اور جڈیجہ نے بنگلہ دیش کو ایک بھی کامیابی حاصل نہیں کرنے دی۔ تیسرے سیشن کے دوران 32 اوورس میں تقریباً 5 کی اوسط سے 163 رن بنے۔ اس درمیان اشون نے ایک بڑا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں 500 وکٹ اور 20 مرتبہ 50 سے زیادہ اسکور کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

Published: undefined

بنگلہ دیش کی طرف سے حسن محمود نے 18 اوورس میں 58 رن دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ ناہید رانا اور مہدی حسن میراز کو 1-1 وکٹ ملے۔ شکیب الحسن بہت مہنگے ثابت ہوئے جنھوں نے 8 اوورس میں 50 رن خرچ کیے اور انھیں کوئی وکٹ بھی حاصل نہیں ہوا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined