ہندوستان کےلئے لگ بھگ 18سال تک بین الاقوامی کرکٹ میں حصہ لینے کے بعدبائیں ہاتھ کے تیز بالراشیش نہرا نے ہر قسم کے کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے ہیں۔ انہوں نے دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ میدان پر اپنا پہلا فرسٹ کلاس میچ1997-98 کھیلا تھا اور اس میدان پر انہوں نے 2013-14میں اپنے آخری فرسٹ کلاس میچ میں حصہ لیا تھا۔ لگ بھگ چار سال تک وہ کوئی فرسٹ کلاس میچ نہیں کھیلے مگر وہ ایک روزہ اور ٹونٹی ٹونٹی میچوں میں شرکت کرتے رہے۔ بنگلور میں انگلینڈ کے خلاف یکم فروری 2017 کے بعد انہوں نے کوئی ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ نہیں کھیلا۔
ممتاز آل راونڈر کپل دیو نے اشیش نہرا کے ریٹائر منٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جس بھی کھلاڑی نے لمبے عرصے تک ہندوستان کی نمائندگی کی ہو اسے اسی طرح الوداع کیا جانا چاہئے جس طرح دہلی سے تعلق رکھنے والے ا شیش نہرا کوالوداع کیا گیا ہے۔
سری لنکا کے خلاف کولمبو میں فروری 1999میں اپنا پہلا ٹسٹ کھیلنے والے اشیس نہرا نے اپنا آخری ٹسٹ پاکستا ن کے خلاف راولپنڈی میں اپریل2004 میں کھیلا تھا۔ انہوں نے جو17ٹسٹ کھیلے ہیں ان میں42.40 کی اوسط کے ساتھ44 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
ٹسٹ کے مقابلے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں انکی کارکردگی زیادہ اچھی رہی۔ انہوں نے 2003 کے عالمی کپ کے فائنل میچ میں شرکت کی اور 2011کے عالمی کپ میں بھی کھیلے مگر وہ اس عالمی کپ کے فائنل میں نہیں کھیلےجوموہالی میں پاکستان کے خلاف 30مارچ 2011 کو کھیلا گیا، سیمی فائنل ان کا آخری ایک روزہ بین الاقوامی میچ تھا۔ انہوں نے اپنا پہلاایک روزہ بین الاقوامی میچ زمبابوے کے خلاف ہرارے میں 24 جون 2001 کو کھیلا تھا۔
اشیش نہرا نے کل120 ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے جن میں31.72 کی اوسط کے ساتھ157 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ انگلینڈ کے خلاف ڈربن میں26 فروری 2003 کو وہ دس اوور میں23 رن دیکر چھ وکٹ لینے میں کامیاب رہے تھے جو ا ن کی اس قسم کے کرکٹ میں سب سے اچھی بالنگ کارکردگی کے ساتھ ساتھ عالمی کپ میں ہندوستان کے لئے سب سے اچھی بالنگ کارکردگی ہے۔
سری لنکا کے خلاف ناگپور میں9 دسمبر2009 کو اپنا پہلا ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ کھیلنے والے اشیش نہرا نے کل 26 ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں میں21.44 کی اوسط کے ساتھ34 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔وہ ہندوستان کے لئے اس قسم کے کرکٹ میں روی چندرن اشون ( 46میچوں میں52 وکٹ) اور جسپریت بمراہ (27 میچوں میں 37 وکٹ )کے بعد تیسرے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بالر ہیں۔
انڈین پریمیر لیگ میں اشیش نہرا نے جو88 میچ کھیلے ہیں ان میں1908 بالوں پر2495 رن دیکر23.53 کی اوسط کے ساتھ106 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہے۔ابھی تک دس بالروں نے انڈین پریمیر لیگ میں صرف دس بالروں نے سو سے زیادہ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہے۔
Published: undefined
اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ <a href="mailto:contact@qaumiawaz.com">contact@qaumiawaz.com</a> کا استعمالکریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined