کرکٹ

آئی پی ایل: ایرون فنچ سب سے زیادہ ٹیموں کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑی

کولارک میں 17 نومبر1986 کو پیدا ہوئے ایرون فنچ نے ابھی تک انڈین پریمیر لیگ میں جو65 میچ کھیلے ہیں ان کی 64 اننگوں میں27.17 کی اوسط اور130.43 کے اسڑائیک ریٹ کے ساتھ1603 رن بنائے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

آسڑیلیا کے بلے باز ایرون فنچ جب اتوار(8 اکتوبر) کوکنگس الیون پنجاب کے لئے دہلی ڈیر ڈیولس کے خلاف موہالی میں گیارہویں انڈین پریمیر لیگ کا پہلا میچ کھیلیں گے تو وہ انڈین پریمیر لیگ میں سب سے زیادہ ٹیموں کی نمائندگی کر نے والے کھلاڑی بن جائیں گے۔ انہوں نے ابھی تک چھ ٹیموں کی نمائندگی کی ہے اور کنگس الیون پیجاب ان کی ساتویں ٹیم ہوگی۔

انڈین پریمیر لیگ کے پہلے دو ایڈیشن میں ایرون فنچ نے کوئی میچ نہیں کھیلا تھا۔ 2010 میں انہوں نے اپنا پہلا میچ راجستھان رائلز کی جانب سے کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کے خلاف کولکاتہ میں17 اپریل کو کھیلا تھا جس میں وہ21 بالوں پر 21 رن بنانے میں کامیاب رہے تھے جس میں ایک چھکا بھی شامل تھا۔ اس سیزن میں وہ صرف یہی ایک میچ کھیلے تھے۔

اگلے سیزن میں ایرون فنچ نے دہلی ڈیر ڈیولس کی نمائندگی کی اورچھ میچ کھیلے۔ 2012 میں دہلی ڈیرڈیولس کے لئے دو میچ کھیلنے کے بعد انہوں نے 2013 میں پونہ واریرس کی نمائندگی کی اور14 میچوں میں 32.57 کی اوسط اور135.71 کے اسڑائیک ریٹ کے ساتھ چار نصف سنچریوں کی مدد سے336 رن بنائے تھے جو ایک انڈین پریمیر لیگ کے ایک سیزن میں ان کی سب سے اچھی کارکردگی ہے۔

Published: undefined

پونہ واریرس کے لئے ایک سیزن کھیلنے کے بعد ایرون فنچ نے2015 میں ممبئی انڈینس کی نمائند گی کی اور صرف تین میچ کھیلے۔ پچھلے دو سیزنوں میں انہوں نے گجرات لائنس کی نمائندگی کی اور26 میچوں میں693 رن سات نصف سنچریوں کی مدد سے بنائے۔

کولارک میں 17 نومبر1986 کو پیدا ہوئے ایرون فنچ نے ابھی تک انڈین پریمیر لیگ میں جو65 میچ کھیلے ہیں ان کی 64 اننگوں میں27.17 کی اوسط اور130.43 کے اسڑائیک ریٹ کے ساتھ1603 رن بنائے ہیں۔

کل ملاکر ایرون فنچ نے جو210 ٹونٹی ٹونٹی میچ کھیلے ہیں ان کی 206 اننگوں میں34.55 کی اوسط اور139.38 کے اسڑائیک ریٹ کے ساتھ6427رن بنائے ہیں جس میں تین سنچریاں اور 47 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ وہ 640 چوکے اور 249 چھکے لگانے میں کامیاب رہے ہیں۔ اس قسم کے کرکٹ میں ان کا سے سب سے زیادہ اسکور156 ہے جو انہوں نے آسڑیلیا کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف29 اگست 2013 کو ساوتھمپٹن میں70 منٹ میں63 بالوں 11 چوکوں اور14 چھکوں کی مدد سے بنائے تھے۔ یہ ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔ اس اننگ میں ان کے 14 چھکے کسی ایک اننگ میں سب سے زیادہ ہیں۔

انڈین پریمیر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن میں ایرون فنچ کابیس پرائز 1.50 کڑوڑ روپے تھا۔ دہلی ڈیر ڈیولس، راجستھان رائلز اور کنگس الیون پیجاب نے ان میں دلچسپی ظاہر کی جس کی وجہ سے انکو کنگس الیون پنجاب نے 6.20 کڑوڑ روپے میں خریدا۔ راجستھان رائلز نے انکی آخری بولی 6 کڑوڑ روپے لگائی تھی۔ دہلی ڈیر ڈیولس نے ان کی آخری بولی 5.20 کڑوڑ لگائی تھی۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ اس سیزن میں کنگس الیون پنجاب کو اپنی بیٹگ سے کتنا فائدہ پہنچاتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined