کرکٹ

ہندوستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے انگلش ٹیم میں آرچر اور اسٹوکس شامل

ایڈ اسمتھ نے کہا کہ انگلینڈ بھی بیماری یا چوٹوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہندوستان دورے میں چھ اضافی کھلاڑی لے کر جائے گا، جوسری لنکا کے خلاف کھیلی جارہی سیریز میں دستیاب ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

لندن: انگلینڈ نے ہندوستان کے ساتھ آئندہ پانچ فروری سے شروع ہو رہی چارٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لئے 16 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے جس میں جوفراآرچر، بین اسٹوکس اور روری برنس کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ تینوں کھلاڑی پہلے دوٹیسٹ میچ کھیلیں گے جبکہ جوس بٹلر پہلا میچ کھیلنے کے بعد وطن واپس لوٹ جائیں گے۔ جانی بیرسٹو سیم کرین اور مارک ووڈ کو آرام دیا گیا ہے۔ انگلینڈ جلد ہی آخری دوٹیسٹ میچوں کے لئے بھی ٹیم کا اعلان کرے گا۔ سیریز کے پہلے دونوں میچ چنئی میں 5 سے 9 فروری اور 13 سے 17 فروری تک کھیلے جائیں گے۔

Published: undefined

انگلینڈ کرکٹ بورڈ(ای سی بی) کے قومی سلیکٹر ایڈ اسمتھ نے بتایا کہ بیرسٹو، کرین اور ووڈ سری لنکا کے ساتھ جمعہ سے شروع ہورہے دوسرے ٹیسٹ میچ کا حصہ ہیں، وہ آرام کے لئے گھرجائیں گے اور احمدآباد میں ہندوستان کے خلاف تیسرے اورچوتھے ٹیسٹ میں واپسی کریں گے۔ انہوں نے تصدیق کی کہ بٹلر چنئی میں پہلا ٹیسٹ کھیلیں گے اور آخری تین میچوں کے لئے انہیں آرام دیا جائے گا۔ اس کی وجہ سے دوسرے میچ میں انگلینڈ کے وکٹ کیپر بلے باز بین فوکس وکٹ کیپنگ کی ذمہ داری اداکرسکتے ہیں۔ اس کے بعد تیسرے اور چوتھے میچ میں بیرسٹو دوبارہ یہ ذمہ داری سنبھالیں گے۔ کورونا سے نبرد آزما ہونے کے بعد گالے میں دونوں ٹیسٹ سے باہر ہونے والے آف اسپنر معین علی کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

Published: undefined

ایڈ اسمتھ نے کہا کہ انگلینڈ بھی بیماری یا چوٹوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہندوستان دورے میں چھ اضافی کھلاڑی لے کر جائے گا، جوسری لنکا کے خلاف کھیلی جارہی سیریز میں دستیاب ہیں۔ اگرکوئی کھلاڑی زخمی نہیں ہوتا ہے تو موجودہ سری لنکا دورے پر ساتویں اضافی کھلاڑی کریگ اوورٹن گالے میں دوسرے ٹیسٹ کے بعد وطن واپس لوٹ جائیں گے۔

Published: undefined

پہلے دو ٹیسٹ میچوں کے لیے انگلینڈ کی ٹیم اس طرح ہے: جوروٹ(کپتان)جوفرا آرچر معین علی، جیمس انڈرسن، ڈوم بیس، اسٹورٹ براڈ، روری برنس، جوس بٹلر، جیک کراولی، بین فوکس، ڈین لارینس، جیک لیچ، بین اسٹوکس، آلی اسٹون اور کرس واکس شامل ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined