پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا مقابلہ آج کراچی میں کھیلا جا رہا ہے۔ پاکستان نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ حالانکہ کپتان بابر اعظم نے سنچری بنا لی ہے اور وہ اب بھی ناٹ آؤٹ ہیں، لیکن آج کے میچ میں کچھ ایسا ہوا جو 145 سالہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلے کبھی دیکھنے کو نہیں ملا۔ ٹیسٹ کرکٹ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے جب کسی ٹیم کے پہلے دو وکٹ اسٹمپنگ کے ذریعہ آؤٹ ہوئے۔
Published: undefined
ٹیسٹ کرکٹ کی 145 سالہ تاریخ میں اب تک تقریباً 2500 مقابلے کھیلے جا چکے ہیں، لیکن کسی بھی ٹیم کے پہلے دو بلے باز اسٹمپنگ کی شکل میں آؤٹ نہیں ہوئے تھے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میں یہ ریکارڈ بنا جس میں پہلے تو پاری کی شروعات کرنے آئے عبداللہ شفیق (7 رن) کو اعجاز پٹیل کی گیند پر وکٹ کیپر ٹام بلنڈیر نے اسٹمپ کر دیا۔ بعد ازاں تیسرے نمبر پر بلے بازی کرنے پہنچے شان مسعود (3 رن) کو مائیکل براسویل کی گیند پر بلنڈیل نے اسٹمپنگ کر پویلین کا راستہ دکھا دیا۔
Published: undefined
اس ریکارڈ نے پاکستان کو مشکل میں ڈال دیا تھا اور میزبان ٹیم نے محض 19 رن کے اسکور پر اپنے دو وکٹ گنوا دیئے تھے۔ اس کے بعد چوتھے نمبر پر بلے بازی کرنے اترے کپتان بابر اعظم نے ٹیم کو مضبوطی عطا کرنے کی ذمہ داری سنبھالی۔ بابر اعظم نے امام الحق کے ساتھ 29 اور سعود شکیل کے ساتھ 62 رن کی شراکت داری کی۔ امام الحق 24 اور سعود شکیل 22 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ بعد ازاں بابر اعظم نے پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد کے ساتھ بہترین پارٹنرشپ کی اور دونوں ہی اس وقت ناٹ آؤٹ ہیں۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق بابر اعظم 126 رن بنا کر اور سرفراز احمد 61 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔ مجموعی طور پر پاکستانی ٹیم کا اسکور 4 وکٹ کے نقصان پر 252 رن ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined