عامر حسین لون جس کے دونوں بازو تین سال کی عمر میں ہی ایک حادثہ کی وجہ سے کاٹنے پڑے تھے، وہ اپنی گردن سے بیٹ کو پکڑ کر کسی بھی طرح کا شاٹ کھیل لیتا ہے، اتنا ہی نہیں بلکہ وہ گنید بازی بھی کر لیتا ہے۔ اننتناگ کے واگیہامہ علاقے کے غریب گھر کا یہ چشم و چراغ دونوں بازو نہ ہونے کے سبب ٹانگوں سے ایسی گیند بازی کرتا ہے کہ بڑے بڑے بٹس مین بھی اپنی وکٹوں کو نہیں بچاباتے۔
Published: 20 May 2018, 9:09 AM IST
پچیس سالہ عامر حسین لون اس وقت بین الاقوامی ٹورنامنٹ کے سلسلہ میں ہندوستانی پیرا کرکٹ ٹیم کے ساتھ بنگلہ دیش کے دورے پر ہیں عامر کے گھر والے اور پورے علاقے کے لوگ عامر کی بہتر کارکاردگی کے لے دست بدعا ہیں۔
عامر کے والد بشیر احمد لون جو ایک بینڈ سا (آرا مشین) چلاتے ہیں اپنے بیٹے پر فخر محسوس کرتے ہیں بشیر احمد نے کہا کہ وہ اب عامر کی وجہ اے جانے جاتے ہیں ان کا کہنا ہیں کہ حادثہ کے بعد انہیں عامر کے علاج کے لے اپنی اباواجداد کی زمین تک بھی فروخت کرنی پڑی اور عامر کی جسمانی کمزوری دیکھ کر اسکے قریبی رشتیہ داروں نے بھی یہ ہی کہا تھا کہ شاید اسکی جسمانی ناتوانی اسے زندگی گزارنے کے لے دوسروں پر منحصر کر دے۔
Published: 20 May 2018, 9:09 AM IST
بشیر احمد نے کہا کہ آج وہ ہی لڑکا نہ صرف والدین بلکہ پورے علاقے کی پہچان بن گیا ہے۔ عامر حسین دنیا بھر میں نام کما رہا ہے لیکن اس کے والد کو ریاستی حکومت کی بیزاری پر ملال بھی ہے۔ ریاستی حکومت کے تئیں اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے بشیر کہتے ہیں کہ عامر کو ابھی تک انتظامیہ یا ریاستی حکومت کی جانب سے کوئی امداد نہیں دی گئی ہے۔
بشیر حسین کہتے ہیں کہ ایک سال قبل اگرچہ ضلع ترقیاتی مرکنر نے عامر کو سرکاری نوکری دینے کا اعلان بھی کیا تھا تاہم ابھی تک وہ اعلان عملایا نہیں گیا ہے۔
عامر کی کامیابی کے لئے پورے علاقے لوگ دعائیں مانگ رہے ہیں۔ عامر کی اگر حوصلہ افزای کی جاتی تو وہ نہ صرف جسمانی طور ناخیز بلکہ توانگر نوجوانوں کے لئے بھی مشعل راہ ثابت ہوں گے۔
Published: 20 May 2018, 9:09 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 20 May 2018, 9:09 AM IST
تصویر: پریس ریلیز