میلبورن: ہندوستان کو دوسرے باکسنگ ڈے ٹسٹ میں آسٹریلیا کے خلاف آٹھ وکٹ سے شاندار جیت دلانے والے کپتان اجنکیا رہانے نے منگل کے روز کہا کہ انہیں اپنے سبھی کھلاڑیوں پر فخر ہے۔ حقیقت میں سبھی نے اچھا کھیل کا مظاہرہ کیا۔ میں جیت کا سہرہ محمد سراج اور شبھمن گل کے سر باندھنا چاہتا ہوں۔
Published: undefined
رہانے نے چوتھے دن میچ جیتنے اور سیریز میں ایک۔ایک کی برابری حاصل کرنے کے بعد کہا، ’’مجھے اپنے سبھی کھلاڑیوں پر فخر ہے جنہوں نے شاندار واپسی کرتے ہوئے ٹیم کو برابری دلائی۔ میں اس ٹسٹ میں ڈیبیو کرنے والے کھلاڑیوں محمد سراج اور شبھمن گل کو مبارکباد دیتا ہوں جنہوں نے واقعی لاجواب کارکردگی پیش کی۔
Published: undefined
کپتان نے کہا کہ دوسری اننگز میں زخمی ہونے کی وجہ سے امیش یادو نے تقریباً گیندبازی نہیں کی ایسی پوزیشن میں کھلاڑیوں نے جو ہمت دکھائی وہ قابل تعریف ہے ۔ پانچ گیند بازوں کو کھیلنے کی حکمت عملی نے ہمارے لئے کام کیا۔ ہم ایک آل راونڈر کے بارے میں سوچ رہے تھے اور رویندر جڈیجہ اس کے لئے صحیح ثابت ہوئے۔ شبھمن کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ ہم سبھی ان کے فرسٹ کلاس کیرئیر سے واقف ہیں اور اس میچ میں انہوں نے یہ دکھا دیا ہے کہ وہ اونچے درجے کی کرکٹ میں شاٹ کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
Published: undefined
رہانے نے مزید کہا، ’ سراج نے بھی یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ ڈسیپلین کے ساتھ گیند بازی کرسکتے ہیں۔ کسی ڈیبیو کر رہے کھلاڑی کے لئے ڈسیپلین کے ساتھ گیند بازی کرنا کافی مشکل ہوتا ہے لیکن ایسی پوزیشن میں ہی فرسٹ کلاس کرکٹ کا تجربہ کام آتا ہے۔
Published: undefined
محمد سراج نے میلبورن میں آسٹریلیائی بلے بازوں کو اپنی گیند بازی سے متاثر کیا۔ پہلی اننگز میں دو اور دوسری اننگز میں انہوں نے تین وکٹ حاصل کیے۔ اپنے پہلے ٹسٹ میں پانچ وکٹ حاصل کرکے انہوں نے جو شروعات کی ہے وہ قابل تعریف ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined