کرکٹ

وراٹ کوہلی بہترین چیز ماسٹرس میں سے ایک، دنیا میں ان کے جیسا کوئی نہیں: اجئے جڈیجہ

سابق ہندوستانی کرکٹر اجئے جڈیجہ نے وراٹ کوہلی کو دنیا کے بہترین چیز ماسٹرس میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سابق کپتان ٹیم کو جو مضبوطی دیتے ہیں، اس کا کوئی جواب نہیں ہے۔

وراٹ کوہلی، تصویر آئی اے این ایس
وراٹ کوہلی، تصویر آئی اے این ایس 

سابق ہندوستانی کرکٹر اجئے جڈیجہ نے وراٹ کوہلی کو دنیا کے بہترین چیز ماسٹرس (یعنی رنوں کا پیچھا کرتے ہوئے جیت دلانا) میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سابق کپتان ٹیم کو جو مضبوطی دیتے ہیں اس کا کوئی جواب نہیں ہے۔ وراٹ کوہلی نے حیدر آباد میں آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ونڈے میں 48 گیندوں میں 63 رن کی شاندار پاری کھیل کر ہندوستان کو 1-2 سے سیریز جیتنے میں اہم کردار نبھایا۔ وراٹ کوہلی نے سوریہ کمار یادو (69) کے ساتھ 104 رن کی شراکت داری کی تھی۔

Published: undefined

اجئے جڈیجہ نے ’کرک بز‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ ہندوستانی کرکٹ کے لیے اہم ہے۔ وراٹ کے آس پاس نجی چیزیں اب بدل چکی ہیں جس سے ان کا کام آسان ہو گیا ہے اور ان کے آس پاس باقی لوگوں کے لیے بھی یہ بالکل الگ بال گیم بن گیا ہے۔ وراٹ کوہلی ٹیم کو جو مضبوطی فراہم کرتے ہیں وہ ہمیشہ سے زیادہ اہم ہے۔ وہ چیز ماسٹر ہیں اور کھیل کی رفتار کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔‘‘

Published: undefined

جڈیجہ نے مانا کہ کوہلی اسٹرائکنگ صلاحیت میں بے شک بہترین نہیں ہیں، لیکن ان کی مستقل مزاجی قیمتی شئے ہے۔ دنیا میں دیگر کوئی کرکٹر ایسا نہیں ہے جس کے پاس وراٹ کوہلی جیسی مستقل مزاجی ہو۔ وہ ایسا گزشتہ 10، 12، 15 سالوں سے کرتے آ رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined