احمد آباد: ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان احمد آباد میں سیریز کا چوتھا اور آخری ٹیسٹ میچ جاری ہے۔ اس میچ میں وراٹ کوہلی نے شاندار بلے بازی کی ہے اور تین سال کا انتظار ختم کرتے ہوئے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 28ویں سنچری اسکور کی۔ کوہلی نے آخری ٹیسٹ سنچری 22 نومبر 2019 کو بنائی تھی۔
Published: undefined
وراٹ کوہلی نے احمد آباد ٹیسٹ میں ایک ایسے وقت میں سنچری بنائی ہے جب ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں ہندوستانی ٹیم کا ٹکٹ داؤ پر لگا ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ٹیم انڈیا کو مشکل سے نکالا ہے۔ وراٹ نے 41 اننگز کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں سنچری مکمل کی ہے۔ اس اننگز میں اب تک وہ 243 گیندوں میں 5 چوکوں کی مدد سے 100 رنز بنا چکے ہیں۔
Published: undefined
ہندوستان کے لئے سب سے زیادہ ٹیسٹ سنچریاں بنانے والے بلے باز: سچن تندولکر - 200 میچز، 51 سنچریاں۔ راہل دراوڑ - 163 میچز، 36 سنچریاں، سنیل گواسکر - 125 میچز، 34 سنچریاں، وراٹ کوہلی - 108 میچز، 28 سنچریاں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز